BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نمیبیا کے خلاف میچ سے قبل بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما اسپتال میں داخل

  • امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نمیبیا کے خلاف گروپ میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے
شائع اپ ڈیٹ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر ابھیشیک شرما کو معدے کے انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل کر دیا گیا، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نمیبیا کے خلاف گروپ میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

کرکٹ بورڈ کے اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ 25 سالہ کھلاڑی کو منگل کو دہلی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ابھیشیک شرما کی طبیعت امریکا کے خلاف پچھلے میچ سے پہلے ہی خراب تھی، تاہم میچ کھیلنے کے بعد ان کی حالت مزید بگڑگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابھیشیک شرما کو تیز بخار تھا اور فوری طبی امداد کے طور پر انہیں ڈرپس لگائی گئیں۔ اسی وجہ سے وہ نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹیم کے پریکٹس سیشن میں بھی شریک نہیں ہو سکے۔

رپورٹ کے مطابق انہیں دہلی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں مختلف طبی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ بیماری کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔

فی الحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ انہیں کب اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا تاہم نمیبیا کے خلاف میچ میں ان کی شرکت مشکوک قرار دی جارہی ہے۔

بھارتی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ریان ٹین ڈوشیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھیشیک کو معدے سے متعلق کچھ مسائل اب بھی درپیش ہیں، تاہم امید ہے کہ دو دن میں وہ میچ کے لیے دستیاب ہو سکتے ہیں۔


Comments

Comments are closed.