کاروبار اور معیشت
ایک تولہ سونا مزید 1500 روپے مہنگا، چاندی مستحکم
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 35 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونا مزید مہنگا ہوگیا جب کہ چاندی کے نرخ مستحکم رہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 35 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1500 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 26 ہزار 262 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 286 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 51 ہزار184 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 300 روپے کے بڑے اضافے سے 5 لاکھ 24 ہزار 762 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 8 ہزار 615 روپے پر مستحکم رہی.


Comments