BR100 Increased By (0.88%)
BR30 Increased By (1.28%)
KSE100 Increased By (0.57%)
KSE30 Increased By (0.6%)
BAFL 58.59 Increased By ▲ 0.15 (0.26%)
BIPL 25.52 Increased By ▲ 0.32 (1.27%)
BOP 34.42 Increased By ▲ 0.43 (1.27%)
CNERGY 8.20 Increased By ▲ 0.09 (1.11%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 196.00 Increased By ▲ 3.03 (1.57%)
FABL 89.79 No Change ▼ 0.00 (0%)
FCCL 53.70 Increased By ▲ 0.87 (1.65%)
FFL 18.13 Increased By ▲ 0.18 (1%)
GGL 19.78 Increased By ▲ 0.81 (4.27%)
HBL 287.00 Increased By ▲ 1.50 (0.53%)
HUBC 215.50 Increased By ▲ 1.12 (0.52%)
HUMNL 10.98 Increased By ▲ 0.10 (0.92%)
KEL 8.09 Increased By ▲ 0.07 (0.87%)
LOTCHEM 27.57 Decreased By ▼ -0.32 (-1.15%)
MLCF 87.50 Increased By ▲ 0.99 (1.14%)
OGDC 324.25 Increased By ▲ 4.29 (1.34%)
PAEL 39.75 Increased By ▲ 0.33 (0.84%)
PIBTL 17.50 Increased By ▲ 0.83 (4.98%)
PIOC 270.88 Increased By ▲ 4.82 (1.81%)
PPL 230.30 Increased By ▲ 2.12 (0.93%)
PRL 34.98 Increased By ▲ 0.30 (0.87%)
SNGP 99.50 Increased By ▲ 0.32 (0.32%)
SSGC 27.24 Increased By ▲ 0.64 (2.41%)
TELE 8.65 Increased By ▲ 0.37 (4.47%)
TPLP 8.74 Increased By ▲ 0.52 (6.33%)
TRG 71.49 Increased By ▲ 1.78 (2.55%)
UNITY 11.66 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)
کھیل

ملتان سلطانز ریکارڈ 2.45 ارب روپے میں ولی ٹیکنالوجیز کو فروخت

  • بولی کی رقم سالانہ فرنچائز فیس کا احاطہ کرے گی
  • کامیاب بولی دہندہ نے فرنچائز کا نام راولپنڈی رکھنے کا اعلان کر دیا
شائع February 9, 2026 اپ ڈیٹ February 9, 2026 10:42pm

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو میڈیا، ٹیکنالوجی اور مالیاتی کمپنی ولی ٹیکنالوجیز کو ریکارڈ 2.45 ارب روپے میں فروخت کر دیا گیا، یہ نیلامی پیر کو لاہور میں منعقد ہوئی۔

نیلامی کے دوران میزبان فخرِ عالم نے بولی دہندگان کو بتایا کہ جیت کی رقم سالانہ فرنچائز فیس کا احاطہ بھی کرے گی اور یہ کامیاب بولی دہندہ کو آئندہ 10 سال کے لیے ملکیت کے حقوق فراہم کرے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ولی ٹیکنالوجیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احسن طاہر نے اعلان کیا کہ فرنچائز کو ری برانڈ کیا جائے گا اور ٹیم کا نام راولپنڈی رکھا جائے گا۔

احسن طاہر نے حاضرین سے کہا ہے کہ ”کیا آپ حیرت کے لیے تیار ہیں؟ ہم راولپنڈی کے لیے جا رہے ہیں۔“

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ولی ٹیکنالوجیز کو کامیاب بولی پر مبارکباد دی اور فرنچائز کے تصور کو پیش کرنے والے سابق چیئرمین نجام سیٹھی کو خراج تحسین پیش کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ”یہ فرنچائز نجم سیٹھی صاحب نے بنائی، جنہوں نے اس سفر کا آغاز کیا۔ ہمیں خوشی ہے کہ وہ آج ہمارے ساتھ موجود ہیں،“ اور سیٹھی کو اسٹیج پر مدعو کیا۔

نجم سیٹھی نے اس موقع پر اسے ایک طویل عرصے سے رکھے گئے وژن کے حقیقت بننے کے مترادف قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ” میں یہاں آ کر خوش ہوں۔ یہ ایک خواب کا تکمیل ہے،“ اور خاص طور پر اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ یہ تبدیلی محسن نقوی کے دور میں ہوئی۔

نجم سیٹھی نے ریکارڈ توڑ بولی کو پاکستان کرکٹ کے لیے ایک ”اہم سنگِ میل“ قرار دیا اور اشارہ دیا کہ پی ایس ایل کے علاوہ بھی آئندہ دنوں میں مزید مثبت پیش رفت کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

اپنی ویب سائٹ کے مطابق ولی ٹیکنالوجیز ایک عالمی کمپنی ہے جو میڈیا، مالیات اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کام کرتی ہے۔ کمپنی نے پہلے پی ایس ایل کے لائیو اسٹریمنگ کے حقوق بھی اپنے اسپورٹس میڈیا پورٹ فولیو کے حصے کے طور پر حاصل کیے ہیں۔

Comments

200 حروف