BR100 Decreased By (-0.88%)
BR30 Decreased By (-1.57%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

جی ایس پی پلس اسٹیٹس : وزیر خارجہ کا یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے اقدامات کا جائزہ

  • پاکستان جی ایس پی پلس کے چار دو سالہ جائزے کامیابی سے مکمل کر چکا ہے، اسحاق ڈار
شائع اپ ڈیٹ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کو اعلیٰ سطح کے بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی، جس میں یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یورپی یونین کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی روابط کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کا ایک کلیدی اقتصادی شراکت دار ہے، بالخصوص جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت اس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اب تک جی ایس پی پلس کے چار دو سالہ جائزے کامیابی سے مکمل کر چکا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان باہمی طور پر فائدہ مند تجارتی مواقع بڑھانے کے لیے اس اسکیم کے تحت اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور دیگر متعلقہ وفاقی و صوبائی حکام نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ جی ایس پی پلس یورپی یونین کا ایک ترجیحی تجارتی انتظام ہے جس کے تحت ترقی پذیر ممالک کو انسانی و لیبر حقوق، تحفظِ ماحول اور بہتر طرزِ حکمرانی جیسے بین الاقوامی کنونشنز پر عملدرآمد کی شرط کے ساتھ یورپی مارکیٹ تک ڈیوٹی فری رسائی دی جاتی ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے بھی یورپی سفیر سے ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور موسمیاتی تبدیلی سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

Comments

Comments are closed.