انگلینڈ کی آخری گیند پر نیپال کے خلاف سنسنی خیز فتح
- نیپال کی ٹیم صرف 180 رنز 6 وکٹ کے نقصان پر بنا سکی اور جیت سے تھوڑا دور رہ گئی
انگلینڈ نے گزشتہ روز ممبئی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے میں نیپال کو محض 4 رنز سے شکست دے کر تاریخ کے بڑے اپ سیٹ سے خود کو بچا لیا۔ 185 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں نیپال کے لوکیش بام کو آخری گیند پر چھکے کی ضرورت تھی لیکن وہ سیم کرن کی گیند پر صرف ایک رن بنا سکے۔
نیپال کی دلیرانہ بیٹنگ نے جوفرا آرچر اور عادل رشید جیسے نامور بولرز کو دباؤ میں رکھا۔ اس سے قبل انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل (55) اور ہیری بروک (53) نے نصف سنچریاں اسکور کیں، جبکہ ول جیکس کے 18 گیندوں پر جارحانہ 39 رنز نے ٹیم کا مجموعہ 184 تک پہنچایا۔
نیپال کا آغاز شاندار رہا اور ایک موقع پر اسے 6 اوورز میں 62 رنز درکار تھے۔ کپتان روہت پوڈیل اور دیپندر سنگھ ایری کی 82 رنز کی شراکت نے انگلینڈ کے ہوش اڑا دیے، لیکن اہم لمحات پر وکٹیں گرنے سے رنز کی رفتار سست ہوگئی۔ لوکیش بام نے آرچر کے آخری اوور میں 22 رنز بٹور کر میچ کو دلچسپ بنایا، مگر نیپال 6 وکٹوں پر 180 رنز تک ہی پہنچ سکا۔ ڈاسن انگلینڈ کے بہترین بولر رہے جنہوں نے 21 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔


Comments