BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

آسٹریلوی فاسٹ بولر ہیزل ووڈ ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے

  • ہیزل ووڈ ہیمسٹرنگ اور ایڑی کی انجری کے باعث ایشز سیریز نہیں کھیل سکے تھے
شائع اپ ڈیٹ

آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے جو کہ فٹنس حاصل کرنے کی کوشش میں ناکامی کے بعد ٹیم کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

ہیزل ووڈ ہیمسٹرنگ اور ایڑی کی انجری کے باعث ایشز سیریز نہیں کھیل سکے تھے، تاہم یہ توقع کی جا رہی تھی کہ وہ بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ورلڈ کپ کا کم از کم کچھ حصہ ضرور کھیلیں گے۔

سلیکٹر ٹونی ڈوڈیمائڈ نے جمعہ کو بتایا ہمیں امید تھی کہ جوش ’سپر 8‘ مرحلے تک میچ فٹنس حاصل کر لیں گے، لیکن تازہ ترین علامات کے مطابق وہ ابھی فٹنس سے دور ہیں اور ان کے ریکوری پروگرام میں تیزی لانا بہت زیادہ خطرے کا باعث بنے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ہم فوری طور پر کسی متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کریں گے۔ ہمارا خیال ہے کہ ابتدائی میچوں کے لیے ہمارے پاس کافی کھلاڑی موجود ہیں، اس لیے بعد میں ضرورت کی بنیاد پر کوئی فیصلہ کریں گے۔

مچل اسٹارک کی ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ اور پیٹ کمنز کے کمر کی تکلیف کے باعث باہر ہونے کے بعد ایک دہائی سے زائد عرصے میں یہ پہلا ورلڈ کپ ہوگا جس میں آسٹریلیا کی مشہور پیس ٹریو (تین بہترین فاسٹ بولرز) میں سے کوئی ایک بھی شامل نہیں ہوگا۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر نیتھن ایلس اور بلے باز ٹم ڈیوڈ گروپ مرحلے کے لیے دستیاب ہوں گے، جبکہ لیگ اسپنر ایڈم زیمپا اگلے ہفتے کولمبو میں آئرلینڈ کے خلاف پہلے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

Comments

Comments are closed.