BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

بزنس فورم کا زرعی اور صنعتی شعبوں میں اصلاحات کو ترجیح دینے کا مطالبہ

  • سپر ٹیکس کی وصولی ضروری ہے تو کمپنیوں سے یہ رقم آسان اقساط میں وصول کی جائے، خواجہ محبوب الرحمان
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان بزنس فورم (پی بی ایف) نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ توانائی کے شعبے کے ساتھ ساتھ زرعی اور صنعتی شعبوں میں ٹیکس اصلاحات کو ترجیح دے، تاکہ ملکی معیشت پائیدار اور ہمہ گیر ترقی کی جانب گامزن ہو سکے۔

بزنس فورم نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے صنعتوں کے لیے بجلی کے ٹیرف میں 4.04 روپے فی یونٹ کمی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک بروقت اور ناگزیر قدم قرار دیا ہے۔ فورم کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے مقامی صنعت، برآمدات اور مجموعی معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

پی بی ایف کے صدر خواجہ محبوب الرحمان نے ویلنگ چارجز میں 9 روپے کی کمی کو بھی سراہا اور کہا کہ اس سے کاروباری لاگت کم ہوگی۔ ان کے بقول بجلی کی قیمتوں میں کمی تاجر برادری کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے موجودہ حکومت نے سنجیدگی سے حل کیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس ریلیف کو مستقل بنیادوں پر برقرار رکھا جائے گا، تاکہ صنعتیں طویل مدتی استحکام حاصل کر سکیں۔ پی بی ایف نے مطالبہ کیا کہ وزارت توانائی یکم فروری سے نئے ٹیرف کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کرے، تاکہ سرمایہ کار اپنی مستقبل کی حکمت عملی تیار کر سکیں۔

مزید برآں بزنس فورم نے وفاقی آئینی عدالت کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں ’سپر ٹیکس‘ کے نفاذ پر نظرثانی کا مطالبہ کیا۔ پی بی ایف نے تجویز دی کہ اگر سپر ٹیکس کی وصولی ضروری ہے تو کمپنیوں کو یہ رقم آسان اقساط میں ادا کرنے کی اجازت دی جائے، کیونکہ گزشتہ تین چار سال کے جمع شدہ بقایا جات یکمشت ادا کرنا کمپنیوں کے لیے مالی طور پر انتہائی مشکل ہے۔

اسی طرح فورم نے مقامی سطح پر پیدا ہونے والی کپاس پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ کپاس ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہے اور اس پر ٹیکس کا بوجھ مقامی صنعت کو کمزور کر رہا ہے۔ جی ایس ٹی کے خاتمے سے نہ صرف کپاس کی پیداوار بڑھے گی بلکہ کسانوں کو بھی براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

Comments

Comments are closed.