پاکستان
پٹرول کی قیمتیں برقرار، ڈیزل 11.30 روپے مہنگا کردیا گیا
- وفاقی حکومت نے یکم فروری سے آئندہ پندرہ دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کر دی ہے۔
حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کے بعد آئندہ پندرہ دن کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔
وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 11.30 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب یہ 268.38 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ پہلے یہ 257.08 روپے فی لیٹر تھی۔ پٹرول (ایم ایس) کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

وفاقی حکومت نے یکم فروری سے آئندہ پندرہ دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کر دی ہے۔
گزشتہ پندرہ روزہ جائزے کے دوران حکومت نے پٹرول کی قیمت برقرار رکھی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 14 روپے کم کر دی تھی۔


Comments