BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کاروبار اور معیشت

سونے کی قیمت میں یکمشت 35 ہزار 500 روپے کی تاریخی کمی

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 355 ڈالر کی نمایاں کمی سے 5150 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

مقامی صرافہ مارکیٹ میں گزشتہ 2 روز میں بڑے اضافے کے بعد جمعہ کو سونے کی قیمت میں یکمشت 35 ہزار روپے سے زائد کی تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 355 ڈالر کی نمایاں کمی سے 5150 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا یکمشت 35 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی سے 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 30 ہزار 435 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 60 ہزار 701 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت 21200 روپے کے تاریخی اضافے سے 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 106 روپے کی تاریخی کمی سے 12 ہزار کی سطح سے گر کر 11 ہزار 69 روپے ہوگئی۔

علاوہ ازیں ان افواہوں کے باعث کہ فیڈرل ریزرو (امریکی مرکزی بینک) کا اگلا سربراہ سخت گیر پالیسی رکھنے والا ہو سکتا ہے، جمعہ کو عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد کی گراوٹ دیکھی گئی، تاہم جغرافیائی سیاسی تناؤ اور معاشی دباؤ کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کو محفوظ پناہ گاہ سمجھ کر کی جانے والی سرمایہ کاری کی بدولت، سونا اب بھی 1980 کے بعد اپنا سب سے مضبوط ماہانہ فائدہ حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 3.9 فیصد کمی کے ساتھ 5,183.21 ڈالر فی اونس پر آگئی جبکہ اس سے قبل قیمتوں میں 5 فیصد تک کی کمی دیکھی گئی تھی۔

رواں سال جنوری میں اب تک قیمتوں میں 20 فیصد سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے جو مسلسل چھٹے ماہانہ اضافے اور جنوری 1980 کے بعد اب تک کے سب سے بڑے ماہانہ اضافے کی طرف اشارہ ہے۔

امریکی فیوچر مارکیٹ میں فروری کی ترسیل کے لیے سونے کی قیمتیں جمعہ کو 2.7 فیصد گر کر 5,176.40 ڈالر فی اونس رہ گئیں۔

Comments

Comments are closed.