BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
مارکٹس

فائیو جی سروسز کے آغاز سے قبل مقامی مینوفیکچررز کا 20 لاکھ ہینڈ سیٹس کی تیاری کا ہدف

  • مقامی اسمبلرز اب تک تقریباً 5 لاکھ فائیو جی موبائل ہینڈ سیٹس تیار کر چکے ہیں
شائع January 28, 2026 اپ ڈیٹ January 28, 2026 05:24pm

مقامی موبائل فون اسمبلرز اور مینوفیکچررز نے ملک میں فائیوجی سروسز کے آغاز تک تقریباً 20 لاکھ فائیو جی ہینڈ سیٹس کی دستیابی کا ہدف مقرر کر لیا ہے۔ دوسری جانب حکومت فونز کی قیمتوں کو عوام کی پہنچ میں لانے کے لیے انہیں قسطوں پر فروخت کرنے کی تجویز دے رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں 5 جی سروسز کے باسہولت آغاز کے لیے تیاریوں کو تیز کر دیا گیا ہے۔

ان کوششوں کے حصے کے طور پر مقامی اسمبلرز اب تک تقریباً 5 لاکھ (0.5 ملین) 5 جی ہینڈ سیٹس تیار کر چکے ہیں، جو کہ تجارتی آغاز سے قبل ڈیوائسز کی سطح پر ابتدائی تیاریوں کی عکاسی کرتا ہے۔

حکومت مینوفیکچررز پر زور دے رہی ہے کہ وہ تقریباً 30 ہزار روپے سے شروع ہونے والے سستے 5 جی اسمارٹ فونز کی دستیابی کو یقینی بنائیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس ٹیکنالوجی کو اپنا سکیں۔

حکام کے مطابق اسپیکٹرم کی نیلامی اگلے ماہ کے آخر تک شیڈول ہے، جبکہ آئندہ پانچ ماہ کے اندر بڑے شہروں میں 5 جی سروسز شروع ہونے کی توقع ہے، جس کے بعد مرحلہ وار اسے ملک کے دیگر حصوں تک پھیلایا جائے گا۔

نیٹ ورک کی تنصیب اور ہینڈ سیٹس کی دستیابی میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سمیت اعلیٰ سرکاری حکام نے موبائل ڈیوائس مینوفیکچررز (ایم ڈی ایم) ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کی، جو پاکستان میں کام کرنے والے تقریباً 35 اسمبلرز اور مینوفیکچررز کی نمائندگی کرتی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سام سنگ، ویوو اور اوپو سمیت پانچ کمپنیاں پہلے ہی فائیوجی ہینڈ سیٹس تیار کر رہی ہیں جبکہ دیگر کمپنیاں بھی اس حوالے سے کام شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ماضی میں 5 جی سروسز کی عدم موجودگی کے باعث ان ہینڈ سیٹس کی طلب نہیں تھی، تاہم اب حکومت کی جانب سے سروسز شروع کرنے کے فیصلے کے بعد ان کی تیاری کے کام میں تیزی آ گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جب ملک میں 5 جی سروسز کا آغاز ہوگا تو مارکیٹ میں ہینڈ سیٹس کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔ ملاقات کے دوران حکومت نے صنعت کاروں کو ریگولیٹری اور آپریشنل رکاوٹیں دور کرنے، درآمدی مراحل میں سہولت فراہم کرنے اور سرٹیفکیٹ آف کنفارمیٹی (CoC) کے بروقت اجرا کی یقین دہانی کرائی۔

حکام نے اس بات پر زور دیا کہ 5 جی کے آغاز سے قبل ہینڈ سیٹس کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے سپلائی چین کا تسلسل اور ریگولیٹری استحکام انتہائی اہم ہے۔ حکومت نے مینوفیکچررز کو باقاعدہ تجویز دی ہے کہ وہ معاشی حالات کے پیشِ نظر صارفین پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے قسطوں پر خریداری کے اختیارات متعارف کرائیں۔

شرکاء نے اس تجویز کا خیرمقدم کیا اور حکام کو یقین دلایا کہ وہ 30 ہزار روپے سے شروع ہونے والے مقامی طور پر تیار کردہ 5 جی ہینڈ سیٹس مارکیٹ میں لائیں گے اور طلب کو پورا کرنے کے لیے پیداوار میں اضافہ کریں گے۔

حکام نے واضح کیا کہ اسپیکٹرم کی الاٹمنٹ اور نیٹ ورک کی تیاری کے ساتھ ساتھ سستی ڈیوائسز کی دستیابی پاکستان میں 5 جی کے کامیاب آغاز کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

Comments

200 حروف