مارکٹس
بلوچستان گلاس لمیٹڈ میں چیئرمین اور سی ای او کی تعیناتی
- محمد توصیف پراچہ کو دوبارہ بورڈ کا چیئرمین مقررکردیا گیا ہے
بلوچستان گلاس لمیٹڈ (بی جی ایل) نے منگل کو کمپنی میں اہم تعیناتیوں کا اعلان کردیا۔
لسٹڈ کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔
نوٹس میں بتایا گیا کہ محمد توصیف پراچہ کو دوبارہ بورڈ کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔
محمد بیگ کو دوبارہ کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) تعینات کیا گیا ہے۔
بی جی ایل پاکستان میں 1980 میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ ہوئی تھی۔
کمپنی کی بنیادی سرگرمی شیشے کے کنٹینرز (بوتلیں وغیرہ)، شیشے کے برتن (ٹیبل ویئر) اور پلاسٹک کے شیلز کی تیاری اور فروخت ہے۔
بلوچستان گلاس لمیٹڈ کے پاس 3 مینوفیکچرنگ یونٹس (کارخانے) ہیں جن میں سے ایک حب (بلوچستان) میں واقع ہے جب کہ بقیہ دو شیخوپورہ، لاہور میں واقع ہیں۔


Comments