BR100 Decreased By (-0.96%)
BR30 Decreased By (-1.08%)
KSE100 Decreased By (-0.88%)
KSE30 Decreased By (-0.81%)
BAFL 56.30 Decreased By ▼ -0.44 (-0.78%)
BIPL 26.85 Decreased By ▼ -0.19 (-0.7%)
BOP 33.12 Decreased By ▼ -0.56 (-1.66%)
CNERGY 10.12 Increased By ▲ 0.31 (3.16%)
DFML 17.93 Decreased By ▼ -0.59 (-3.19%)
DGKC 204.20 Decreased By ▼ -3.67 (-1.77%)
FABL 97.20 Decreased By ▼ -1.70 (-1.72%)
FCCL 52.80 Decreased By ▼ -0.72 (-1.35%)
FFL 16.28 Decreased By ▼ -0.40 (-2.4%)
GGL 23.58 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
HBL 300.69 Decreased By ▼ -3.70 (-1.22%)
HUBC 216.15 Decreased By ▼ -1.96 (-0.9%)
HUMNL 10.46 Decreased By ▼ -0.20 (-1.88%)
KEL 7.13 Decreased By ▼ -0.22 (-2.99%)
LOTCHEM 28.50 Decreased By ▼ -0.61 (-2.1%)
MLCF 93.27 Decreased By ▼ -2.23 (-2.34%)
OGDC 316.58 Decreased By ▼ -1.36 (-0.43%)
PAEL 41.00 Decreased By ▼ -0.83 (-1.98%)
PIBTL 16.29 Decreased By ▼ -0.21 (-1.27%)
PIOC 283.50 Increased By ▲ 3.49 (1.25%)
PPL 218.80 Decreased By ▼ -0.94 (-0.43%)
PRL 47.20 Increased By ▲ 2.61 (5.85%)
SNGP 105.39 Decreased By ▼ -2.10 (-1.95%)
SSGC 28.18 Decreased By ▼ -0.75 (-2.59%)
TELE 8.58 Decreased By ▼ -0.18 (-2.05%)
TPLP 12.20 Increased By ▲ 0.10 (0.83%)
TRG 59.00 Decreased By ▼ -1.03 (-1.72%)
UNITY 9.92 Decreased By ▼ -0.19 (-1.88%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)
کھیل

ٹی20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش عدم شرکت کھیل کیلئے افسوسناک لمحہ ہے، بین الاقوامی کرکٹرز ایسوسی ایشن

  • بنگلہ دیش کی جانب سے بھارت کے ساتھ خراب سیاسی تعلقات اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ٹور کرنے سے انکار کردیا گیا تھا
شائع اپ ڈیٹ

بین الاقوامی کرکٹرز ایسوسی ایشن (ڈبلیو سی اے) نے کہا ہے کہ اگلے ماہ ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ سے بنگلہ دیش کی غیر موجودگی کھیل کے لیے ایک افسوسناک لمحہ ہے اور اس موقع کو اسٹیک ہولڈرز کے لیے کھیل کو متحد کرنے کے لیے ایک پیغام کے طور پر لینا چاہیے، نہ کہ اسے تقسیم کرنے کے جواز کے طور لیا جانا چاہیے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے بھارت کے ساتھ خراب سیاسی تعلقات اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ٹور کرنے سے انکار کے بعد اسکاٹ لینڈ نے 20 ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کی جگہ لے لی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیش کی درخواست کو مسترد کر دیا کہ ان کے میچز شریک میزبان سری لنکا میں منتقل کیے جائیں، کیونکہ 7 فروری سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے قریب شیڈول تبدیل کرنا ممکن نہیں تھا۔

ڈبلیو سی اے کے چیف ایگزیکٹو ٹام موفٹ نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر ہونا اور ایک معزز کرکٹ ملک کی غیر موجودگی کھیل، کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے ایک افسوسناک لمحہ ہے جس پر گہرا غور و فکر ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے رہنمائوں کو چاہیے کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز، بشمول گورننگ باڈیز، لیگز اور کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کھیل کو متحد کریں، نہ کہ تقسیم کریں۔

جنوبی ایشیائی کرکٹ میں موجودہ کشیدگی بھی واضح ہو رہی ہے۔ پاکستان اگلے ٹی20 ورلڈ کپ میں سری لنکا میں اپنے تمام میچز کھیلے گا، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک کی شرکت ابھی حتمی نہیں ہوئی۔

ٹام موفٹ نے مزید کہا کہ کھیل میں معاہدوں کی پابندی نہ ہونے اور کھلاڑیوں اور ان کے نمائندگان سے مناسب مشاورت نہ ہونے سے تشویش بڑھ گئی ہے، اور یہ مسائل اگر حل نہ کیے گئے تو کھیل کی اعتماد، اتحاد اور مستقبل پر منفی اثر ڈالیں گے۔

Comments

200 حروف