BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.71%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.65%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.25 (0.99%)
BOP 34.23 Increased By ▲ 0.24 (0.71%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.81 Increased By ▲ 4.84 (2.51%)
FABL 89.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 53.80 Increased By ▲ 0.97 (1.84%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.95 Increased By ▲ 0.98 (5.17%)
HBL 286.00 Increased By ▲ 0.50 (0.18%)
HUBC 215.78 Increased By ▲ 1.40 (0.65%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.07 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
LOTCHEM 27.59 Decreased By ▼ -0.30 (-1.08%)
MLCF 87.90 Increased By ▲ 1.39 (1.61%)
OGDC 324.25 Increased By ▲ 4.29 (1.34%)
PAEL 39.95 Increased By ▲ 0.53 (1.34%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.65 (3.9%)
PIOC 273.90 Increased By ▲ 7.84 (2.95%)
PPL 233.49 Increased By ▲ 5.31 (2.33%)
PRL 34.98 Increased By ▲ 0.30 (0.87%)
SNGP 99.70 Increased By ▲ 0.52 (0.52%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.57 Increased By ▲ 0.29 (3.5%)
TPLP 8.78 Increased By ▲ 0.56 (6.81%)
TRG 71.50 Increased By ▲ 1.79 (2.57%)
UNITY 11.66 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
کاروبار اور معیشت

پاک قطر جنرل تکافل: آئی پی او بک بلڈنگ کا آج سے آغاز

  • ادارہ 10 روپے فی شیئر کی کم از کم قیمت اور 14 روپے فی شیئر کی زیادہ سے زیادہ قیمت پر 3 کروڑ شیئرز جاری کرے گا
شائع January 21, 2026 اپ ڈیٹ January 21, 2026 10:49am

پاک-قطر جنرل تکافل لمیٹڈ (پی کیو جی ٹی ایل) کے انیشل پبلک آفرنگ (آئی پی او) کے لیے بک بلڈنگ کا عمل آج، 21 جنوری سے شروع ہو رہا ہے اور 22 جنوری تک جاری رہے گا۔ اس مدت کے دوران ہائی نیٹ ورتھ افراد اور ادارہ جاتی سرمایہ کار کل پیشکش کے 75 فیصد حصے کی خریداری کے لیے درخواست دے سکیں گے، جبکہ بقیہ 25 فیصد حصہ عام عوام کے لیے مختص ہو گا۔

اس پیشکش کے تحت پاک قطر جنرل تکافل لمیٹڈ 10 روپے فی شیئر کی کم از کم قیمت اور 14 روپے فی شیئر کی زیادہ سے زیادہ قیمت پر 3 کروڑ شیئرز جاری کرے گی، جس کا مقصد تقریباً 420 ملین روپے تک کا سرمایہ اکٹھا کرنا ہے۔ کل شیئرز میں سے 22.5 ملین (75 فیصد) ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ 7.5 ملین (25 فیصد) ریٹیل (چھوٹے) سرمایہ کاروں کے لیے مخصوص ہیں۔ عام عوام کے لیے خریداری کا عمل 28 اور 29 جنوری کو ہوگا۔

آئی پی او کے لیڈ منیجر عارف حبیب لمیٹڈ کے سی ای او شاہد علی حبیب نے اس پیشکش کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ایک تاریخی آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں بڑے سرمایہ کاروں اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی جانب سے گہری دلچسپی دیکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پاکستان میں کسی بھی خالص جنرل تکافل کمپنی کا پہلا آئی پی او ہے۔

یہ آئی پی او پاک-قطر جنرل تکافل لمیٹڈ کی اس حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد اپنے پیڈ اپ کیپیٹل (ادا شدہ سرمائے) کو مضبوط بنانا ہے۔ اس سے کمپنی کو نان لائف انشورنس کمپنیوں اور تکافل آپریٹرز کے لیے مقررہ ریگولیٹری تقاضوں کو پورا کرنے کے ساتھ مستقبل کے ترقیاتی اقدامات میں بھی مدد ملے گی۔

یہ لسٹنگ گزشتہ ماہ پاک-قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کے کامیاب آغاز کے بعد سامنے آئی ہے، جس نے پاکستان کے انشورنس سیکٹر کے پہلے اسلامی آئی پی او کے ذریعے 901 ملین روپے جمع کیے تھے۔

Comments

200 حروف