BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

شام، کرد فورسز کا سب سے بڑی آئل فیلڈ سے انخلا

  • کرد قیادت والی شامی جمہوری فورسز نے دیرالزور کے دیہی علاقوں سے اچانک پسپائی اختیار کی
شائع اپ ڈیٹ

کُردوں کی قیادت میں لڑنے والی فورسز نے اتوار کے روز شام کے سب سے بڑے آئل فیلڈ سے انخلا کر لیا، جس کے بعد حکومت نے شمال اور مشرقی علاقوں میں اپنی گرفت مزید مضبوط کر لی ہے،۔ یہ پیش رفت صدر احمد الشرا کی جانب سے کردوں کو سرکاری حیثیت دینے کے اعلان کے بعد سامنے آئی، تاہم کُرد انتظامیہ نے اسے ناکافی قرار دیا ہے جبکہ انضمام کے معاہدے پر عملدرآمد بدستور رکا ہوا ہے۔

شامی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق، کرد قیادت والی شامی جمہوری فورسز نے دیرالزور کے دیہی علاقوں سے اچانک پسپائی اختیار کی، جس میں العالمار اور تاناک آئل فیلڈز بھی شامل ہیں۔ مقامی قبائل اور حکومتی فوج کے تعاون سے یہ علاقے اب عملاً شامی ریاست کے کنٹرول میں آ گئے ہیں۔

آلمار آئل فیلڈ، جہاں کبھی امریکا کا سب سے بڑا بیس موجود تھا، 2017 سے ایس ڈی ایف کے کنٹرول میں تھا۔ حکومت اس سے قبل رقا میں سفیان اور الثروہ کے آئل فیلڈ بھی واپس لے چکی ہے۔ توانائی وزیر محمد البشیر نے کہا کہ قدرتی وسائل کی واپسی سے تعمیر نو اور معاشی سرگرمیوں کے دروازے کھلیں گے۔

حکومتی فوج نے پچھلے ہفتے حلب کے دو علاقوں اور تبقا کے گردونواح پر بھی قبضہ کر لیا۔ شہر میں فوجی گاڑیاں تعینات ہیں جبکہ وقفے وقفے سے گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ بعض علاقوں میں دکانیں بند ہیں اور شہری گھروں تک محدود ہیں۔ ادھر قاشملی میں سینکڑوں کرد شہریوں نے احتجاج کیا اور نعرے لگائے کہ وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔


Comments

Comments are closed.