BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

سیکیورٹی اور سرحدی انتظامات، پاکستان اور امریکہ تعاون بڑھانے پر متفق

  • وزیر داخلہ محسن نقوی اور قائم مقام امریکی سفیر نٹالی بیکر کے درمیان ملاقات
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اور امریکہ نے دوطرفہ سیکیورٹی اور سرحدی انتظامات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق وزیر داخلہ محسن نقوی اور قائم مقام امریکی سفیر نٹالی بیکر کے درمیان ہفتہ کو ہونے والی ملاقات کے دوران سامنے آیا۔

ملاقات میں پاکستان–امریکہ تعلقات کو مضبوط کرنے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دونوں فریقین نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں ٹرانس نیشنل کرائم سینٹر اور تربیتی اکیڈمی کے قیام میں پیش رفت کا جائزہ لیا، جو امریکی معاونت کے تحت ہو رہی ہے۔

دونوں طرف سے فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا، خاص طور پر یو ایس اینٹی ٹیررازم اسسٹنس پروگرام اور انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ افیئرز (آئی ایم ایل) کے تحت جاری منصوبوں میں پیش رفت تیز کی جائے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جدید سافٹ ویئر استعمال کیا جائے گا تاکہ بیرون ملک جرائم میں ملوث افراد کی شناخت کی جا سکے۔ اس کے علاوہ، ایف آئی اے، ایف سی اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے افسران کے لیے تربیتی پروگرامز پر بھی بات ہوئی۔

دونوں ممالک نے سرحدی سیکیورٹی اداروں، کوسٹل گارڈز اور دیگر متعلقہ اداروں کو جدید امریکی ساز و سامان فراہم کرنے پر اتفاق کیا، جس سے ان کی عملی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف کارروائی کر رہا ہے اور جدید سافٹ ویئر کا استعمال مالی فراڈ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ امریکی تعاون اس سلسلے میں انتہائی مفید ثابت ہوگا۔

ملاقات میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، کمانڈنٹ ایف سی،ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اور اسلام آباد پولیس کے آئی جی سمیت دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

Comments are closed.