BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

چراٹ سیمنٹ کا بیٹری اسٹوریج اور سولر میں 1.85 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

  • بی ای ایس ایس سسٹم اور 5.4 میگاواٹ کے اضافی سولر پاور پلانٹ کی کل لاگت تقریباً 1,850 ملین روپے ہے، کمپنی
شائع اپ ڈیٹ

بجلی کے بڑھتے اخراجات کو قابو کرنے اور قابلِ تجدید توانائی کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے چراٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے نوشہرہ میں واقع اپنی مینوفیکچرنگ پلانٹ (فیکٹری) میں 5.4 میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ کے ساتھ 25 میگاواٹ کا بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی نے جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ اپنے نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ ہمیں یہ مطلع کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سرکولر ریزولوشن کے ذریعے فیکٹری سائٹ، نوشہرہ، خیبر پختونخوا میں 25 میگاواٹ کے بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم (بی ای ایس ایس) اور مزید 5.4 میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ کی تنصیب کی منظوری دے دی ہے.

چراٹ سیمنٹ نے مطلع کیا ہے کہ بی ای ایس ایس سسٹم اور 5.4 میگاواٹ کے اضافی سولر پاور پلانٹ کی کل لاگت تقریباً 1,850 ملین روپے ہے۔ مزید برآں، کمپنی نے بتایا کہ یہ منصوبہ ’کام کے آغاز کی تاریخ سے چھ ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔

اس اقدام سے کمپنی کی قابلِ تجدید توانائی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور بجلی کے بڑھتے ہوئے اخراجات میں کمی آئے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال چراٹ سیمنٹ نے خیبر پختونخوا میں واقع اپنی فیکٹری میں 6.065 میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ کی تنصیب کے ساتھ اپنے قابلِ تجدید توانائی کے پورٹ فولیو میں توسیع کا اعلان کیا تھا۔

“پاکستان میں توانائی کے متبادل ذرائع، بالخصوص سولر کی جانب منتقلی کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، جو رہائشی اور تجارتی شعبوں میں تیزی سے مقبول ہوا ہے۔

ایک آزاد تھنک ٹینک پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار ایکویٹیبل ڈیولپمنٹ’ کے مطابق پاکستان اپنے توانائی کے شعبے میں غیر معمولی ’سولرائزیشن‘ (شمسی توانائی پر منتقلی) کا تجربہ کر رہا ہے، جہاں ملک بھر میں پہلے ہی 33 گیگا واٹ کی صلاحیت کے حامل سولر فوٹو وولٹک پینلز نصب کیے جا چکے ہیں۔

اس بڑھتے ہوئے رجحان نے فیصلہ سازوں کو قومی گرڈ اور توانائی کے شعبے پر اس کے اثرات کے حوالے سے چیلنجز سے دوچار کر دیا ہے کیونکہ بجلی کی مجموعی کھپت جمود کا شکار ہے۔

اس کے باوجود نسبتاً سستی توانائی کے اس ذریعے سے فائدہ اٹھانے کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے جا چکے ہیں۔

گزشتہ ماہ کوہ نور ملز لمیٹڈ نے اپنی مینوفیکچرنگ سہولت پر قابلِ تجدید توانائی کی اضافی 2.7 میگاواٹ صلاحیت کا افتتاح مکمل کیا جس کے بعد اس کی مجموعی سولر پیداوار 7.2 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔

Comments

Comments are closed.