BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.71%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.65%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.25 (0.99%)
BOP 34.23 Increased By ▲ 0.24 (0.71%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.81 Increased By ▲ 4.84 (2.51%)
FABL 89.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 53.80 Increased By ▲ 0.97 (1.84%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.95 Increased By ▲ 0.98 (5.17%)
HBL 286.00 Increased By ▲ 0.50 (0.18%)
HUBC 215.78 Increased By ▲ 1.40 (0.65%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.07 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
LOTCHEM 27.59 Decreased By ▼ -0.30 (-1.08%)
MLCF 87.90 Increased By ▲ 1.39 (1.61%)
OGDC 324.25 Increased By ▲ 4.29 (1.34%)
PAEL 39.95 Increased By ▲ 0.53 (1.34%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.65 (3.9%)
PIOC 273.90 Increased By ▲ 7.84 (2.95%)
PPL 233.49 Increased By ▲ 5.31 (2.33%)
PRL 34.98 Increased By ▲ 0.30 (0.87%)
SNGP 99.70 Increased By ▲ 0.52 (0.52%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.57 Increased By ▲ 0.29 (3.5%)
TPLP 8.78 Increased By ▲ 0.56 (6.81%)
TRG 71.50 Increased By ▲ 1.79 (2.57%)
UNITY 11.66 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
کھیل

گھٹنے کی انجری کے باعث شاہین آفریدی بگ بیش لیگ سے باہر

  • پی سی بی نے فاسٹ بولر کو بحالی کے عمل کے لیے وطن واپس بلا لیا
شائع December 30, 2025 اپ ڈیٹ December 30, 2025 07:07pm

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ (بی ایل ایل) کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں ری ہیبلیٹیشن (بحالیِ صحت) کے عمل کے لیے واپس بلا لیا ہے اور اب وہ لیگ کے بقیہ میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

شاہین آفریدی نے برسبین ہیٹ فرنچائز اور مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت اور حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے انجری کی وجہ سے مجھے واپس بلا لیا ہے۔انہوں نے جلد صحت یابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ کے دوران شاہین آفریدی نے گھٹنے میں تکلیف محسوس کی تھی، جس کے بعد کیے گئے طبی معائنے میں انجری کی نوعیت ایسی پائی گئی کہ انہیں مزید علاج کے لیے وطن واپس بلانا ناگزیر ہو گیا۔ 25 سالہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کو میچ کے دوران میدان سے لنگڑاتے ہوئے باہر جاتے دیکھا گیا تھا۔

اگلے سال کے شروع میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی بی ان کے ورک لوڈ اور انجری کے معاملے میں کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتا۔

برسبین ہیٹ کی انتظامیہ اور پی سی بی کے طبی عملے نے باہمی مشاورت کے بعد شاہین کو لیگ سے دستبردار کرانے کا فیصلہ کیا ، تاکہ ان کی طویل مدتی فٹنس اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کو ترجیح دی جا سکے۔

شاہین کی غیر موجودگی برسبین ہیٹ کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، کیونکہ ٹورنامنٹ کے اہم مرحلے پر ان کے پاس فاسٹ بولنگ کے آپشنز کم ہو گئے ہیں۔

Comments

200 حروف