BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

باجوڑ آپریشن: آرمی کا میجر شہید، 5 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

  • مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے، ترجمان پاک فوج
شائع اپ ڈیٹ

سیکورٹی فورسز نے پیر کو ضلع باجوڑ کے علاقے خار میں خفیہ اطلاعات پر ایک آپریشن کے دوران پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ اس دوران ایک میجرجام شہادت نوش کرگئے ہیں۔ یہ بات پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتائی گئی ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن بھارت کے حمایت یافتہ گروپ ’فتنتہ الخوارج‘ سے منسلک دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی 36 سالہ میجر عدیل زمان اپنے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔

بیان کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، جو سیکورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں باقی ماندہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے تلاش کی کارروائیاں جاری ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ”عزم استحکم“ کے فریم ورک کے تحت انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

سیکورٹی فورسز نے حالیہ دنوں میں خاص طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے شورش زدہ علاقوں میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

گزشتہ ہفتے کے دوران فورسز نے دونوں صوبوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مختلف کارروائیوں میں دو درجن سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جن میں ایک اہم مطلوب دہشت گرد بھی شامل تھا۔

Comments

Comments are closed.