BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

این ڈی ایم اے کی سیاحوں کو پہاڑی علاقوں کے سفر سے گریز کی ہدایت

  • ناران، کاغان، سوات، دیر، کوہستان، مری، گلیات، اسکردو، ہنزہ سمیت متعدد پہاڑی علاقوں میں برفباری اور رابطہ سڑکوں کی بندش کا خدشہ
شائع اپ ڈیٹ

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران ممکنہ بارشوں اور موسمی صورتحال کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق آج رات ملک میں داخل ہونے والی مغربی ہواؤں کے باعث بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے، 30 دسمبر کو ہواؤں کی شدت مزید بڑھ جائے گی جس کے نتیجے میں 31 دسمبر کو بالائی و وسطی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ناران، کاغان، سوات، دیر، کوہستان، مری، گلیات، اسکردو، ہنزہ سمیت متعدد پہاڑی علاقوں میں برفباری اور رابطہ سڑکوں کی بندش کا خدشہ ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا بھی امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں، سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بارش کے باعث وسطی و جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں دھند کی شدت میں کمی متوقع ہے۔ پی ڈی ایم ایز، جی بی ڈی ایم اے، ایس ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے کہا کہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کے ساتھ متعلقہ اداروں کو ہمہ وقت معلومات اور رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔ شہری موسمی صورتحال اور احتیاطی تدابیر کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔



Comments

Comments are closed.