BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
کاروبار اور معیشت

اسٹاک ایکسچینج: زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1,500 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ریکارڈ سطح پر بند

  • مارکیٹ کے تجزیہ کاروں نے بڑھتے رجحان کی وجہ یو اے ای سے متوقع سرمایہ کاری کو قرار دیا
شائع December 29, 2025 اپ ڈیٹ December 29, 2025 08:07pm

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پیر کو خریداری کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس تقریباً 1,500 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ نئے ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا، سرمایہ کار متحرک دکھائی دیے اور بھرپور خریداری کا سلسلہ جاری رکھا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس دن کی بلند ترین سطح 174,411.72 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچا۔

بعدازاں منافع کا رجحان غالب آگیا جس سے انڈیکس دن کی کم ترین سطح 173,200 پوائنٹس تک گرگیا، تاہم یہ کمی زیادہ دیر برقرار نہ رہی کیونکہ دوبارہ خریداری کے رجحان نے مارکیٹ کو نقصان سے نکالا اور سیشن کے باقی حصے میں محدود حد کے اندر ٹریڈنگ جاری رہی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,495.61 پوائنٹس یا 0.87 فیصد اضافے سے 173,896.34 پوائنٹس پربند ہوا۔

مارکیٹ کے تجزیہ کاروں نے بڑھتے رجحان کی وجہ یو اے ای سے متوقع سرمایہ کاری کو قرار دیا۔

ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ہفتے کو کہا تھا کہ یو اے ای دو طرفہ اقتصادی تعاون کے سلسلے میں فوجی فاؤنڈیشن کے شیئرز حاصل کرے گا۔

دوسری جانب عارف حبیب لمیٹڈ کی رپورٹ بعنوان “پاکستان انویسٹمنٹ اسٹریٹجی 2026: دی ایکویٹی ایج کنٹینیوز میں یہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ بہتر ہوتے ہوئے میکرو اکنامک استحکام، مہنگائی کے دباؤ میں کمی، اور مقامی مارکیٹ میں سرمائے کی مسلسل دستیابی کی بدولت پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 2026 میں بھی بہترین کارکردگی دکھانے کی توقع ہے

مشیر خزانہ خرم شہزاد نے پیر کو کہا کہ گزشتہ سال کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے امریکی ڈالر کے حساب سے 50 فیصد سے زائد منافع فراہم کیا جس سے یہ ایشیا کے بہترین پرفارمنس دینے والے مارکیٹس میں شامل ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی شرکت تیزی سے بڑھ رہی ہے، ایکوئٹی سرمایہ کاروں کی تعداد 450,000 سے تجاوز کر گئی، جو 18 ماہ میں 120,000 سے زائد سرمایہ کاروں کے اضافے کے برابر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ریکارڈ سطح سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہیں، جسے مسلسل میکرو اکنامک استحکام، کلیدی اصلاحات، اور مستقبل میں زیادہ پائیدار اور بلند تر ترقی کے بہتر امکانات سے تقویت ملی ہے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان کی ایکویٹی مارکیٹ تاریخی سطح پر بند ہوئی جہاں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس اپنی ریکارڈ ساز تیزی کو جاری رکھتے ہوئے 172,400.73 پوائنٹس پر بند ہوا، جو ہفتہ وار بنیاد پر 0.6 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

عالمی سطح پر پیر کو ایشیائی اسٹاک مارکیٹس چھ ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جبکہ آئندہ سال فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں کمی کی توقعات کے باعث ڈالر تقریباً تین ماہ کی کم ترین سطح کے قریب منڈلاتا رہا جس کے نتیجے میں قیمتی دھاتوں میں بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

Comments

200 حروف