BR100 Increased By (1.16%)
BR30 Increased By (1.76%)
KSE100 Increased By (0.66%)
KSE30 Increased By (0.73%)
BAFL 58.55 Increased By ▲ 0.11 (0.19%)
BIPL 25.50 Increased By ▲ 0.30 (1.19%)
BOP 34.33 Increased By ▲ 0.34 (1%)
CNERGY 8.18 Increased By ▲ 0.07 (0.86%)
DFML 21.24 Increased By ▲ 0.40 (1.92%)
DGKC 197.90 Increased By ▲ 4.93 (2.55%)
FABL 89.65 Decreased By ▼ -0.14 (-0.16%)
FCCL 54.10 Increased By ▲ 1.27 (2.4%)
FFL 18.10 Increased By ▲ 0.15 (0.84%)
GGL 19.70 Increased By ▲ 0.73 (3.85%)
HBL 286.65 Increased By ▲ 1.15 (0.4%)
HUBC 215.50 Increased By ▲ 1.12 (0.52%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.13 Increased By ▲ 0.11 (1.37%)
LOTCHEM 27.55 Decreased By ▼ -0.34 (-1.22%)
MLCF 88.00 Increased By ▲ 1.49 (1.72%)
OGDC 324.00 Increased By ▲ 4.04 (1.26%)
PAEL 40.11 Increased By ▲ 0.69 (1.75%)
PIBTL 17.36 Increased By ▲ 0.69 (4.14%)
PIOC 270.00 Increased By ▲ 3.94 (1.48%)
PPL 232.40 Increased By ▲ 4.22 (1.85%)
PRL 35.07 Increased By ▲ 0.39 (1.12%)
SNGP 99.51 Increased By ▲ 0.33 (0.33%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.64 Increased By ▲ 0.36 (4.35%)
TPLP 8.75 Increased By ▲ 0.53 (6.45%)
TRG 71.50 Increased By ▲ 1.79 (2.57%)
UNITY 11.71 Increased By ▲ 0.04 (0.34%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

حکومت نے کراچی موبلٹی پروجیکٹ (کے ایم ایچ) کیلئے عالمی بینک سے 6 ماہ کی توسیع کی درخواست کی ہے۔ تقریباً 438 ملین ڈالر مالیت کا یہ منصوبہ شہری ٹرانسپورٹ کے اقدامات کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جب کہ حکام اضافی مالی وسائل حاصل کرنے اور تعمیراتی کام کو مقررہ رفتار پر رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔

اس توسیع سے منصوبے کی اختتامی تاریخ 31 دسمبر 2025 سے منتقل ہو کر 30 جون 2026 ہو جائے گی، جس کا مقصد بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) یلو کوریڈور اور اس سے منسلک انفرااسٹرکچر پر جاری کام کو اچانک رکنے سے بچانا ہے۔ یہ فیصلہ حکومتِ سندھ کی باضابطہ درخواست کے بعد سامنے آیا ہے جس میں تاخیر کی وجہ اندرونی حکومتی طریقہ کار اور اضافی مالیاتی پیکیج کی تیاری کو قرار دیا گیا ہے۔

اس توسیع کا مقصد عملدرآمد میں ہونے والی تاخیر کو کم کرنا اور منصوبے میں ان ممکنہ تعطلات کو روکنا ہے جو طویل حکومتی اندرونی طریقہ کار کی وجہ سے پیدا ہو سکتے ہیں، خاص طور پر 173.2 ملین ڈالر کے اضافی مالیاتی پیکج کی تیاری اور منظوری کے دوران، توقع ہے کہ اس نئی فنڈنگ سے منصوبے کی مدت میں 31 دسمبر 2028 تک مزید توسیع ہو جائے گی۔ اس دوران منصوبے کے دائرہ کار ، مقاصد، اجزاء، حفاظتی اقدامات، خریداری کے عمل یا نفاذ کے انتظامات میں کسی تبدیلی کی تجویز نہیں دی گئی ہے۔

کراچی موبلٹی پراجیکٹ کو جون 2019 میں منظور کیا گیا تھا اور اسے انٹرنیشنل بینک برائے ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے 382 ملین ڈالر قرضے کی معاونت حاصل ہے۔ اس کا مقصد پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں اہم کوریڈرز پر نقل و حرکت، رسائی اور سڑک کی حفاظت کو بہتر بنانا ہے۔ مجموعی پراجیکٹ لاگت 438 ملین ڈالر ہے، جس میں حکومت سندھ کی جانب سے 18.4 ملین ڈالر اور نجی شعبے کی جانب سے 37.5 ملین ڈالر کی شراکت شامل ہے۔

ابتدائی رکاوٹوں کے باوجود جن میں عملے کی تبدیلی، کمزور سیاسی سرپرستی اور کووڈ-19 کی عالمی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والا تعطل شامل ہے،اس منصوبے نے گزشتہ ایک سال کے دوران کافی رفتار پکڑلی ہے۔ عالمی بینک کے مطابق منصوبے کی ترقی کے اہداف (پی ڈی او) اور اس پر عملدرآمد کی کارکردگی دونوں کو اب اطمینان بخش قرار دیا گیا ہے۔

Comments

200 حروف