BR100 Increased By (1.26%)
BR30 Increased By (1.3%)
KSE100 Increased By (1.12%)
KSE30 Increased By (1.13%)
BAFL 57.79 Increased By ▲ 0.59 (1.03%)
BIPL 27.25 Increased By ▲ 0.36 (1.34%)
BOP 34.55 Increased By ▲ 0.86 (2.55%)
CNERGY 10.97 Increased By ▲ 0.36 (3.39%)
DFML 18.48 Increased By ▲ 0.43 (2.38%)
DGKC 211.50 Increased By ▲ 1.60 (0.76%)
FABL 101.40 Increased By ▲ 2.45 (2.48%)
FCCL 54.35 Increased By ▲ 0.61 (1.14%)
FFL 16.86 Increased By ▲ 0.40 (2.43%)
GGL 23.95 Increased By ▲ 0.13 (0.55%)
HBL 305.32 Increased By ▲ 2.90 (0.96%)
HUBC 221.95 Increased By ▲ 3.01 (1.37%)
HUMNL 10.74 Increased By ▲ 0.20 (1.9%)
KEL 7.43 Increased By ▲ 0.15 (2.06%)
LOTCHEM 30.04 Increased By ▲ 0.39 (1.32%)
MLCF 97.04 Increased By ▲ 0.68 (0.71%)
OGDC 321.50 Increased By ▲ 3.28 (1.03%)
PAEL 42.47 Increased By ▲ 0.70 (1.68%)
PIBTL 17.02 Increased By ▲ 0.21 (1.25%)
PIOC 298.99 Increased By ▲ 2.37 (0.8%)
PPL 223.00 Increased By ▲ 2.83 (1.29%)
PRL 52.65 Increased By ▲ 3.60 (7.34%)
SNGP 107.00 Increased By ▲ 0.87 (0.82%)
SSGC 29.51 Increased By ▲ 0.37 (1.27%)
TELE 8.94 Increased By ▲ 0.12 (1.36%)
TPLP 12.82 Increased By ▲ 0.31 (2.48%)
TRG 60.70 Increased By ▲ 0.48 (0.8%)
UNITY 10.27 Increased By ▲ 0.25 (2.5%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.02 (1.63%)
پاکستان

یو اے ای کے صدر کی آمد پر اسلام آباد میں جمعے کو عام تعطیل کا اعلان

  • اسپتال، پولیس اور انتظامیہ سمیت تمام ضروری خدمات معمول کے مطابق فعال رہیں گی، ڈپٹی کمشنر
شائع اپ ڈیٹ

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمراں شیخ محمد بن زاید النہیان کی وفاقی دارالحکومت آمد کے موقع پر جمعے کو ’’اسلام آباد کی ریونیو حدود میں مقامی تعطیل‘‘ قرار دے دیا ہے۔

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اسپتالوں، پولیس، آئی سی ٹی انتظامیہ، سی ڈی اے اور یوٹیلیٹی سروسز سمیت تمام ضروری خدمات معمول کے مطابق فعال رہیں گی۔

اس اعلان کے نتیجے میں جن افراد کی ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہوتی ہے، ان کے لیے مسلسل چار چھٹیاں ہو جائیں گی، کیونکہ 25 دسمبر پہلے ہی سرکاری تعطیل ہے۔

اگرچہ اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر نے مقامی تعطیل کی وجہ بیان نہیں کی، تاہم دفترِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر 26 دسمبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ابوظہبی کے حکمراں 26 دسمبر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ متحدہ عرب امارات کے صدر کی حیثیت سے ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ ان کے ہمراہ وزرا اور سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی آئے گا۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دورے کے دوران ابوظہبی کے حکمراں وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، جس میں دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ بیان کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔

Comments

Comments are closed.