دنیا
کریٹ جزیرے کے قریب 540 مہاجرین کو بچالیا گیا، پاکستانی بھی شامل
- کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے، ترجمان یونانی کوسٹ گارڈ
یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق کریٹ جزیرے کے جنوب میں ایک سیلنگ بوٹ سے تقریباً 540 سے زائد مہاجرین کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔
کوسٹ گارڈ کی ایک خاتون ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ ان 539 پناہ گزینوں کو یورپی یونین کی سرحدی ایجنسی فرنٹیکس کے ایک جہاز نے بحیرہ لیبیا میں واقع گاوڈوس نامی چھوٹے جزیرے کے قریب سے ریسکیو کیا گیا
ترجمان کے مطابق اب تک کوسٹ گارڈ نے اس بوٹ پر سوار افراد میں بنگلہ دیش، پاکستان، مصر، اریٹیریا، صومالیہ، سوڈان اور فلسطینی کے شہری شامل ہونے کی تصدیق کی ہے۔


Comments
Comments are closed.