BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

گوگل کا امریکی ویزا رکھنے والے ملازمین کو بیرونِ ملک سفر سے گریز کرنے کا مشورہ

  • بین الاقوامی سفر کی صورت میں امریکا سے باہر طویل قیام کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے
شائع اپ ڈیٹ

بزنس انسائیڈر نے جمعہ کو ایک اندرونی ای میل کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ الفابیٹ کی ذیلی کمپنی گوگل نے امریکی ویزوں پر مقیم اپنے بعض ملازمین کو سفارت خانوں میں تاخیری عمل کے باعث بین الاقوامی سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کے بیرونی قانونی مشیر بی اے ایل امیگریشن لا کی جانب سے بھیجی گئی ای میل میں اُن ملازمین کو خبردار کیا گیا ہے جنہیں امریکا میں دوبارہ داخلے کے لیے ویزا اسٹیمپ کی ضرورت ہوتی ہے، ویزا پراسیسنگ کے اوقات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

گوگل نے رائٹرز کی جانب سے تبصرے کی درخواست پر فوری طور پر کوئی ردِعمل نہیں دیا۔

رپورٹ کے مطابق اس میمومیں بتایا گیا کہ بعض امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں ویزا انٹرویو کے لیے اپوائنٹمنٹ ملنے میں 12 ماہ تک کی تاخیر کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی سفر کی صورت میں امریکا سے باہر طویل قیام کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسی ماہ ہنر مند ورکرز کے لیے ایچ ون بی ویزا کے درخواست گزاروں کی جانچ پڑتال سخت کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی اسکریننگ بھی شامل ہے۔

ایچ ون بی ویزا پروگرام، جو امریکی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھارت اور چین سے ہنر مند کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے، اس سال ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے نئی درخواستوں پر 1 لاکھ ڈالر فیس عائد کیے جانے کے بعد سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

رائٹرز کے مطابق، ستمبر میں گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ نے اپنے ملازمین کو سختی سے مشورہ دیا تھا کہ وہ بین الاقوامی سفر سے گریز کریں اور ایچ ون بی ویزا رکھنے والے ملازمین کو امریکا ہی میں قیام کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

Comments

Comments are closed.