BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.71%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.65%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.25 (0.99%)
BOP 34.23 Increased By ▲ 0.24 (0.71%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.81 Increased By ▲ 4.84 (2.51%)
FABL 89.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 53.80 Increased By ▲ 0.97 (1.84%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.95 Increased By ▲ 0.98 (5.17%)
HBL 286.00 Increased By ▲ 0.50 (0.18%)
HUBC 215.78 Increased By ▲ 1.40 (0.65%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.07 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
LOTCHEM 27.59 Decreased By ▼ -0.30 (-1.08%)
MLCF 87.90 Increased By ▲ 1.39 (1.61%)
OGDC 324.25 Increased By ▲ 4.29 (1.34%)
PAEL 39.95 Increased By ▲ 0.53 (1.34%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.65 (3.9%)
PIOC 273.90 Increased By ▲ 7.84 (2.95%)
PPL 233.49 Increased By ▲ 5.31 (2.33%)
PRL 34.98 Increased By ▲ 0.30 (0.87%)
SNGP 99.70 Increased By ▲ 0.52 (0.52%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.57 Increased By ▲ 0.29 (3.5%)
TPLP 8.78 Increased By ▲ 0.56 (6.81%)
TRG 71.50 Increased By ▲ 1.79 (2.57%)
UNITY 11.66 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
پاکستان

جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع

  • کچھ ٹرانسپورٹرز نے اپنے گاڑیوں کا فزیکل معائنہ کرائے بغیر جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ ایجنٹس کے ذریعے حاصل کیے
شائع December 18, 2025 اپ ڈیٹ December 18, 2025 11:46am

سندھ کے سینئر وزیر اور وزیر اطلاعات ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ، شرجیل انعام میمن کے احکامات پر سندھ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ نے جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کچھ ٹرانسپورٹرز نے اپنے گاڑیوں کا فزیکل معائنہ کرائے بغیر جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ ایجنٹس کے ذریعے حاصل کیے، جو نہ صرف قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ عوامی سلامتی کے لیے بھی بڑا خطرہ ہے۔

صوبائی وزیر نے سیکریٹری پی ٹی اے کو ہدایت دی ہے کہ جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ استعمال کرنے والی تمام گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کیے جائیں، ان گاڑیوں کا ریکارڈ ڈیپارٹمنٹ کے لائیو پورٹل پر اپ ڈیٹ کیا جائے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں اور تین دن کے اندر کی جانے والی کارروائی کی تفصیلی رپورٹ جمع کرائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی عوام کی جان و مال کے لیے خطرہ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ کا استعمال سنگین جرم ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت کا عزم ہے کہ ٹرانسپورٹ سسٹم محفوظ، شفاف اور قانون کے مطابق ہو۔ اس غیر قانونی سرگرمی میں ملوث کسی بھی فرد، چاہے وہ ٹرانسپورٹر ہو یا ایجنٹ، کو سخت قانونی کارروائی کے ذریعے جوابدہ بنایا جائے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

200 حروف