سونے کی قیمت میں 10 ہزار 700 روپے کا ہوشربا اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 107 ڈالر کے تاریخی اضافے سے 4319 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ چاندی کی قیمتیں ریکارڈ بلند ترین سطح پر جاپہنچی ہیں۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 107 ڈالر کے تاریخی اضافے سے 4319 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں بڑے اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 10 ہزار 700 روپے کے ہوشربا اضافے سے ساڑھے چار لاکھ روپے کی سطح عبور کرتے ہوئے 4 لاکھ 54 ہزار 262 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 9 ہزار 174 روپے کے بھاری اضافے سے 3 لاکھ 89 ہزار 456 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 43 ہزار 562 روپے پر جاپہنچی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 232 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 6 ہزار 684 روپے ریکارڈ کی گئی۔


Comments