BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

روس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جنوبی یوکرین کے اوڈیسا ریجن میں توانائی کے ڈھانچے پر ڈرون حملے کیے، جس کے نتیجے میں متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور وسیع پیمانے پر بجلی معطل ہوگئی اور ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہوگئے۔ مقامی گورنر اور ایمرجنسی سروس نے اس صورت حال کی تصدیق کی ہے۔

گورنر اولیہ کیپر نے اپنے بیان میں بتایا کہ حملے سے کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئیں۔ یہ علاقہ یوکرین کی اہم سمندری بندرگاہوں کا مرکز ہے، جسے روس گزشتہ کئی ہفتوں سے تواتر کے ساتھ نشانہ بنا رہا ہے۔ حکام کے مطابق روس نے موسمِ سرما کی شدت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی توانائی کے شعبے اور انفراسٹرکچر پر حملے تیز کر دیے ہیں، جن میں بجلی گھروں اور ریلوے اسٹیشنوں کو ہدف بنایا جا رہا ہے، جبکہ جنگ اپنے چوتھے سال میں داخل ہونے کو ہے۔

یوکرین کی سب سے بڑی نجی بجلی کمپنی ڈی ٹی ای کے نے بتایا کہ اس کی ایک سب اسٹیشن اور ایک دیگر کمپنی کی توانائی تنصیب بھی حملے میں تباہ ہوئی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ 40 ہزار صارفین کی بجلی بحال کر دی گئی ہے، تاہم اب بھی 90 ہزار صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

حالیہ شدید حملوں کے تناظر میں یوکرینی حکومت نے ملک بھر میں بجلی بچانے کے لیے اقدامات کا ایک نیا سلسلہ منظور کیا ہے، کیونکہ متعدد علاقوں میں روسی حملوں کے بعد کئی کئی گھنٹے بجلی دستیاب نہیں رہتی۔ حکام نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ کم سے کم استعمال کر کے بجلی کے بحران میں قابو پانے میں مدد کریں۔

Comments

Comments are closed.