کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمت میں 1200 روپے اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کے اضافے سے 4207 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹ میں بدھ کو سونے کے نرخ بڑھ گئے جب کہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کے اضافے سے 4207 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1200 کے اضافے سے 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1029 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 79 ہزار 854 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو فی تولہ سونا 1900 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 41 ہزار 862 روپے کا ہوگیا تھا۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 265 روپے کے اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 6 ہزار 367 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی ہے۔


Comments