دنیا
ملائیشین وزیرِاعظم کی تھائی لینڈ اور کمبوڈیا سے تحمل کی اپیل
- جاری جھڑپیں اس سیزفائر کے لیے ہونے والی محتاط سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں،انور ابراہیم
ملائیشیا کے وزیرِاعظم انوار ابراہیم نے پیر کے روز تھائی لینڈ اور کمبوڈیا پر زور دیا کہ وہ حالیہ جھڑپوں کے بعد تحمل کا مظاہرہ کریں، کیونکہ جاری جھڑپیں اس سیزفائر کے لیے ہونے والی محتاط سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں جس کرانے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
انوار ابراہیم جو خطے کی تنظیم آسیان کے چیئرمین ہیں، نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ہم دونوں فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لیں، رابطے کے راستے کھلے رکھیں اور موجودہ میکنزم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔


Comments
Comments are closed.