کاروبار اور معیشت
ایک تولہ چاندی کی قیمت 6 ہزار سے اوپر، سونا 2700 روپے سستا
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 27 ڈالر کی کمی سے 4218 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
عالمی و مقامی مارکیٹ میں منگل کو سونے کی قیمت میں کمی جب کہ چاندی کے نرخ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 27 ڈالر کی کمی سے 4218 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2 ہزار 700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 315 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 80 ہزار 797 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو فی تولہ سونا 2700 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 46 ہزار 862 روپے کا ہوگیا تھا۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 41 روپے کے اضافے سے پہلی بار 6 ہزار کی بلند سطح عبور کرتے ہوئے 6 ہزار 4 روپے ہوگئی۔


Comments
Comments are closed.