BR100 Decreased By (-0.55%)
BR30 Decreased By (-0.86%)
KSE100 Decreased By (-0.47%)
KSE30 Decreased By (-0.6%)
BAFL 57.77 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 23.15 Decreased By ▼ -0.05 (-0.22%)
BOP 28.35 Decreased By ▼ -0.31 (-1.08%)
CNERGY 13.64 Decreased By ▼ -0.44 (-3.13%)
DFML 15.41 Decreased By ▼ -0.32 (-2.03%)
DGKC 178.15 Decreased By ▼ -3.85 (-2.12%)
FABL 91.40 Decreased By ▼ -0.50 (-0.54%)
FCCL 52.28 Decreased By ▼ -0.33 (-0.63%)
FFL 12.90 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
GGL 19.01 Decreased By ▼ -0.55 (-2.81%)
HBL 291.55 Decreased By ▼ -3.35 (-1.14%)
HUBC 193.18 Decreased By ▼ -0.86 (-0.44%)
HUMNL 8.57 Increased By ▲ 0.20 (2.39%)
KEL 5.79 Decreased By ▼ -0.17 (-2.85%)
LOTCHEM 23.89 Decreased By ▼ -0.58 (-2.37%)
MLCF 90.51 Decreased By ▼ -0.52 (-0.57%)
OGDC 306.78 Increased By ▲ 0.57 (0.19%)
PAEL 32.33 Decreased By ▼ -0.39 (-1.19%)
PIBTL 12.93 Decreased By ▼ -0.15 (-1.15%)
PIOC 233.14 Decreased By ▼ -1.42 (-0.61%)
PPL 213.93 Decreased By ▼ -1.59 (-0.74%)
PRL 96.96 Decreased By ▼ -3.85 (-3.82%)
SNGP 90.53 Decreased By ▼ -1.31 (-1.43%)
SSGC 22.53 Decreased By ▼ -0.61 (-2.64%)
TELE 6.72 Decreased By ▼ -0.09 (-1.32%)
TPLP 12.60 Increased By ▲ 0.31 (2.52%)
TRG 51.96 Decreased By ▼ -1.12 (-2.11%)
UNITY 7.79 Increased By ▲ 0.11 (1.43%)
WTL 0.94 Decreased By ▼ -0.01 (-1.05%)
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور مصری وزیر خارجہ کا دفاع و سیکیورٹی تعلق مضبوط بنانے کا عزم

  • ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے مصر کی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا
شائع اپ ڈیٹ

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے ملاقات کی۔

فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جس میں دفاع اور سکیورٹی تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک عمل اور علاقائی امن و استحکام پر خصوصی توجہ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بات چیت میں دفاع اور وسیع تر اسٹریٹجک شعبوں میں روابط اور دیرینہ تعلقات مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مصر کے وزیر خارجہ نے مصر کی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا اور پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں مصر کی مسلسل دلچسپی کا اظہار کیا۔

فریقین نے ابھرتے ہوئے چیلنجز خاص طور پر خطے کی بدلتی سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اعلیٰ سطح کے پائیدار تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔

پاکستان اور مصر نے اتوار کو تجارتی، سرمایہ کاری، سیکیورٹی، سیاسی، زرعی اور عوامی روابط سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ ملاقات اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں وزیرِ مملکت اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبد اللاطی کے درمیان ہوئی تھی۔

Comments

Comments are closed.