BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

وینزویلا کیخلاف امریکی کارروائی کا امکان، خام تیل کی قیتمیں بڑھ گئیں

  • برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمتیں 0.98 فیصد اضافے کے ساتھ 62.99 ڈالر فی بیرل پر آ گئی
شائع اپ ڈیٹ

پٹرولیم کی عالمی قیمتوں میں پیر کے روز 1.5 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا، جب کہ اوپیک پلس کے اراکین نے اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں پیداوار میں اضافے کو روکنے کے منصوبے کی تصدیق کی اور امریکہ کی جانب سے تیل پیدا کرنے والے ملک وینزویلا کے خلاف ممکنہ کارروائی نے مارکیٹ میں عدم استحکام پیدا کر دیا۔

برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمتیں 0.98 فیصد اضافے کے ساتھ 62.99 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 57 سینٹ یا 0.99 فیصد کے اضافے کے ساتھ 59.12 ڈالر فی بیرل پر رہا۔ اوپیک اور اس کے اتحادیوں نے نومبر کے اوائل میں پیداوار میں اضافے کو روکنے پر اتفاق کیا تھا تاکہ مارکیٹ میں تیل کے زیادہ بہاؤ کے خدشے کے باوجود مارکیٹ شیئر کو واپس حاصل کرنے کی کوشش سست کی جا سکے۔

اوپیک پلس نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے “احتیاطی رویہ اپنانے اور اضافی رضاکارانہ پیداوار میں ترمیمات کو روکنے یا واپس کرنے کی مکمل لچک برقرار رکھنے کی اہمیت کو دہرایا۔ کموَن ویلتھ بینک آف آسٹریلیا کے تجزیہ کار ویویک دھار کے مطابق یہ فیصلہ متوقع تھا اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی فراہمی کے اضافے کے خدشات نے بھی اس میں کردار ادا کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وینزویلا کی فضائی حدود بند کرنے کی تجویز نے تیل کی مارکیٹ میں عدم یقینی کو بڑھا دیا کیونکہ یہ ملک بڑی مقدار میں تیل پیدا کرتا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو سے بات کی ہے لیکن کسی تفصیل کا ذکر نہیں کیا اور نہ ہی یہ واضح کیا کہ آیا یہ کسی فوجی کارروائی کی طرف اشارہ ہے۔

یورپ میں روس-یوکرین امن معاہدے کے حوالے سے بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال نے گزشتہ دو ہفتوں کے مندی کے رجحان کو پلٹ دیا۔ یوکرین کی فوج نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ انہوں نے روسی تیل کی ایک ریفائنری اور روسٹوف علاقے میں بیریووف ملٹری ایوی ایشن پلانٹ کو نشانہ بنایا۔ اسی طرح یوکرینی بحری ڈرونز نے دو روسی ٹینکروں کو ہدف بنایا جو بلیک سی کی روسی بندرگاہ کی جانب روانہ تھے۔

یوکرین اور امریکہ کے حکام نے فلوریڈا میں جنگ کے بارے میں ملاقات کی، جسے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے بہت مفید قرار دیا اور کہا کہ جنگ ختم کرنے کے لیے مزید کام کی ضرورت ہے، جو اب اپنے تیسرے سال میں داخل ہو چکی ہے۔

Comments

Comments are closed.