BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
دنیا

ہانگ کانگ آتشزدگی سانحہ، ہلاکتیں 94 تک پہنچ گئیں، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن اختتام کے قریب

  • آٹھ ٹاورز پر مشتمل یہ کمپلیکس، جہاں 4,600 سے زائد افراد رہائش پذیر تھے، مرمت کے عمل سے گزر رہا تھا
شائع November 28, 2025 اپ ڈیٹ November 28, 2025 09:43am

ہانگ کانگ میں گزشتہ تقریباً 80 برسوں کی بدترین آتشزدگی کے بعد فائر حکام نے کہا ہے کہ جمعے کو سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا جائے گا۔ شمالی ضلع تائی پو میں واقع وانگ فُک کورٹ نامی بڑے رہائشی کمپلیکس میں لگنے والی اس ہولناک آگ میں کم از کم 94 افراد ہلاک جبکہ درجنوں تاحال لاپتہ ہیں۔

آٹھ ٹاورز پر مشتمل یہ کمپلیکس، جہاں 4,600 سے زائد افراد رہائش پذیر تھے، مرمت کے عمل سے گزر رہا تھا اور بانس کے سہاروں اور سبز جال سے ڈھکا ہوا تھا جب بدھ کی دوپہر اچانک آگ بھڑک اٹھی اور تیزی سے پھیل گئی۔ فائر بریگیڈ کے مطابق آگ پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے تاہم کئی حصے اب بھی سلگ رہے ہیں۔

پولیس نے غیر محفوظ اور آتش گیر مواد کے استعمال کے الزام میں تعمیراتی کمپنی کے تین اہلکاروں کو غیر ارادی قتل کے شبہے میں گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق فلیم ایبل فوم بورڈز لگائے گئے تھے جن سے کھڑکیاں بند ہو گئیں اور آگ پھیلنے میں مدد ملی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فائر سروسز ڈیرک چان نے کہا کہ تمام فلیٹس میں داخل ہو کر جانچ کی جا رہی ہے تاکہ کوئی زخمی یا پھنسے ہوئے افراد باقی نہ رہ جائیں۔ ابتدائی طور پر 279 افراد لاپتہ قرار دیے گئے تھے تاہم تازہ اعداد و شمار جاری نہیں ہو سکے، جبکہ فائر ڈیپارٹمنٹ کو موصول ہونے والی مدد کی 25 کالز اب بھی حل طلب ہیں۔

اسپتال حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 94 ہو چکی ہے جن میں دو انڈونیشی شہری بھی شامل ہیں۔ اس المناک حادثے کا موازنہ لندن کے گرینفیل ٹاور سانحے سے کیا جا رہا ہے۔

ہانگ کانگ کے رہنما جان لی نے متاثرین کے لیے 300 ملین ہانگ کانگ ڈالر کے امدادی فنڈ کے قیام کا اعلان کیا ہے جبکہ کئی بڑی کمپنیوں نے بھی عطیات دینے کا اعلان کیا ہے۔ سینکڑوں متاثرین کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے اور شہر بھر میں سوگ کی فضا ہے۔

Comments

Comments are closed.