کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمت میں استحکام ،چاندی مزید مہنگی ہوگئی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4165 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتیں مستحکم جب کہ چاندی کے نرخ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4165 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے پر برقرار رہا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 76 ہزار 253 روپے پر مستحکم رہی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 300 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 160 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 642 روپے ہوگئی تھی۔


Comments
Comments are closed.