دنیا
چینی صدر نے امریکی مصنوعات کی خریداری میں تیزی لانے پر اتفاق کیا ہے، ٹرمپ
- چین نے امریکی سویابین کی خریداری دوبارہ شروع کر دی ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ انہوں نے پیر کو ہونے والی فون کال میں چینی صدر شی جن پنگ سے امریکی مصنوعات کی خریداری میں تیزی لانے پر زور دیا، اور چینی رہنما نے تقریباً اتفاق کیا۔
ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ان سے کہا کہ میں چاہوں گا کہ آپ اس کو تھوڑا تیز خریدیں۔ میں چاہوں گا کہ آپ زیادہ خریدیں۔ اور انہوں نے اس پر تقریبا اتفاق کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم صدر شی کے اقدامات سے خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوں گے۔
چین نے امریکی سویابین کی خریداری دوبارہ شروع کر دی ہے اور نایاب معدنیات کی برآمدات پر پابندیاں روک دی ہیں، تاہم خریداری کی رفتار ابتدائی توقعات سے کم رہی ہے۔


Comments
Comments are closed.