BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

ویتنام میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 90 ہو گئی

  • شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں آنے والے بدترین سیلاب نے تباہی کی نئی حدیں قائم کر دیں
شائع اپ ڈیٹ

ویتنام میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں آنے والے بدترین سیلاب نے تباہی کی نئی حدیں قائم کر دی ہیں، جہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 90 ہو گئی ہے جبکہ 12 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ وزارتِ ماحولیات کے مطابق جنوبی وسطی ویتنام میں اکتوبر کے اواخر سے وقفے وقفے سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث متعدد سیاحتی اور رہائشی علاقوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ساحلی شہر نہا ٹرانگ کے کئی حصے مکمل طور پر زیرِ آب آ گئے جبکہ دالَت کے اطراف پہاڑی راستوں پر مہلک لینڈ سلائیڈز نے انسانی جانوں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا۔

سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ڈاک لاک میں ہزاروں گھر سیلاب میں ڈوب چکے ہیں۔ مقامی کسان ماچ وان سی نے بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ دو راتیں چھت پر محصور رہے اور ان کا پورا محلہ کیچڑ میں دفن ہو گیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 16 نومبر کے بعد سے 60 سے زائد ہلاکتیں اسی صوبے میں ہوئیں جبکہ چار کمیونز اب بھی پانی میں گھری ہوئی ہیں۔

سیلاب کے باعث ڈاک لاک اور دیگر چار صوبوں میں 80 ہزار ہیکٹر سے زائد زرعی رقبہ تباہ ہو چکا ہے اور 32 لاکھ سے زائد مویشی و پولٹری ہلاک یا بہہ گئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں تک امداد پہنچانے کے لیے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے خوراک اور ضروری سامان گرایا جا رہا ہے جبکہ ہزاروں اہلکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

حکام کے مطابق سیلاب سے پانچ صوبوں میں تقریباً 343 ملین ڈالر کا معاشی نقصان ہوا ہے۔ کئی شاہراہیں اور ریلوے لائنیں بند ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائد صارفین اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث ویتنام میں شدید موسم کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جو مستقبل میں مزید خطرناک صورت اختیار کر سکتا ہے۔

Comments

Comments are closed.