BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

افغانستان کو برآمدات کم، ملت ٹریکٹر کی نئی مارکیٹوں پر توجہ مرکوز

  • سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باعث افغانستان کو برآمدات متاثر ہوئیں، اے ایچ ایل
شائع اپ ڈیٹ

سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باعث افغانستان کو برآمدات متاثر ہونے کے بعد پاکستانی ٹریکٹر ساز کمپنی ملّت ٹریکٹرز لمیٹڈ (ایم ٹی ایل) اب اپنی بیرونی موجودگی کو برقرار رکھنے اور وسعت دینے کے لیے میکسیکو، افریقہ اور سری لنکا سمیت نئی مارکیٹوں کی تلاش کر رہی ہے۔

کمپنی انتظامیہ نے منگل کو ایک کارپوریٹ بریفنگ سیشن میں معلومات فراہم کی، جس میں عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) نے شرکت کی۔ سیشن میں کمپنی کی حالیہ کارکردگی اور مستقبل کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔

انتظامیہ نے بتایا کہ کمپنی کی برآمدات کی مقدار پچھلے سال کے 2,761 یونٹس کے مقابلے میں کم ہو کر 2,607 یونٹس رہ گئی ہے۔

عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان ایک اہم برآمدی مارکیٹ ہے لیکن وہاں سیاسی عدم استحکام کے باعث فروخت میں کمی آئی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایم ٹی ایل برآمدی مقدار کو برقرار رکھنے اور بڑھانے کے لیے میکسیکو، افریقہ اور ممکنہ طور پر سری لنکا جیسی نئی منڈیوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب حالیہ مہینوں میں پاکستان اور طالبان کی زیر قیادت افغانستان کی حکومت کے تعلقات کشیدہ ہوگئے جس کی بنیادی وجہ سیکیورٹی اور دہشت گردی کے حوالے سے شدید اختلافات ہیں۔ شدید فوجی تصادمات اور ناکام مذاکرات کے بعد تعلقات اب بھی کشیدہ ہیں۔

دریں اثنا، ایم ٹی ایل نے بتایا کہ اکتوبر 2025 میں حکومت کے گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت فروخت 2,000 یونٹس تک پہنچ گئی، جس سے ماہانہ وقتی اضافہ ہوا، تاہم انتظامیہ نے خبردار کیا کہ مسلسل ماہانہ نمو برقرار رکھنا مشکل ہے۔

عارف حبیب لمیٹڈ کے مطابق انتظامیہ آئندہ سال کچھ بہتری کی توقع کررہی ہے۔

اسی دوران ایم ٹی ایل کی انتظامیہ نے نوٹ کیا کہ نئے بیلاروس ٹریکٹرز مارکیٹ میں مقابلہ بڑھائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ ٹریکٹر پہلے بھی مارکیٹ میں موجود ہیں اور ایم ٹی ایل ٹریکٹر سیکشن میں مضبوط 65 فیصد مارکیٹ شیئر رکھتی ہے، اس لیے انتظامیہ کسی نمایاں اثر کی توقع نہیں کر رہی۔

ملّت ٹریکٹرز لمیٹڈ ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جو 1964 میں پاکستان میں قائم کی گئی۔ کمپنی بین الاقوامی سطح پر معروف ٹریکٹرز، ڈیزل جنریٹنگ سیٹ، پرائم موورز، ڈیزل انجنز اور فورک لفٹ ٹرکس کی تیاری اور فروخت میں مصروف ہے۔

30 جون 2024 تک کمپنی کی سالانہ پیداوار کی گنجائش ڈبل شفٹ کے حساب سے 30,000 ٹریکٹرز فی سال رہی۔

Comments

Comments are closed.