BR100 Decreased By (-0.54%)
BR30 Decreased By (-0.74%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.37%)
BAFL 56.47 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 24.75 Increased By ▲ 0.12 (0.49%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.80 Decreased By ▼ -0.18 (-1.39%)
DFML 18.19 Increased By ▲ 0.70 (4%)
DGKC 186.87 Decreased By ▼ -0.35 (-0.19%)
FABL 93.41 Decreased By ▼ -0.30 (-0.32%)
FCCL 51.18 Decreased By ▼ -0.47 (-0.91%)
FFL 14.40 Decreased By ▼ -0.09 (-0.62%)
GGL 18.84 Decreased By ▼ -0.20 (-1.05%)
HBL 301.98 Decreased By ▼ -1.80 (-0.59%)
HUBC 199.00 Increased By ▲ 0.04 (0.02%)
HUMNL 9.83 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.03 (-0.5%)
LOTCHEM 26.07 Decreased By ▼ -0.10 (-0.38%)
MLCF 89.90 Decreased By ▼ -1.33 (-1.46%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -0.39 (-0.12%)
PAEL 34.90 Decreased By ▼ -0.34 (-0.96%)
PIBTL 14.37 Decreased By ▼ -0.34 (-2.31%)
PIOC 236.00 Decreased By ▼ -3.62 (-1.51%)
PPL 219.15 Decreased By ▼ -2.21 (-1%)
PRL 91.60 Increased By ▲ 0.38 (0.42%)
SNGP 90.76 Decreased By ▼ -0.11 (-0.12%)
SSGC 23.37 Increased By ▲ 0.07 (0.3%)
TELE 7.47 Decreased By ▼ -0.14 (-1.84%)
TPLP 12.14 Decreased By ▼ -0.42 (-3.34%)
TRG 55.20 Decreased By ▼ -0.59 (-1.06%)
UNITY 7.94 Decreased By ▼ -0.08 (-1%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
کاروبار اور معیشت

نیشنل بینک کا اُزبکستان میں نئی شاخ کھولنے کا فیصلہ

  • دونوں ممالک کے مالیاتی نظام کے انضمام سے متعلق مسائل جلد حل کیے جائیں گے ، معاون خصوصی وزیر اعظم ، ازبک سفیر سے ملاقات
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اور اُزبکستان کے درمیان مالی و اقتصادی روابط کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیشرفت کے طور پر نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے اُزبکستان میں اپنی شاخ کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کو نئی رفتار دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ اعلان وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان اور پاکستان میں اُزبک سفیر علیشر تختاےف کے درمیان ملاقات کے دوران سامنے آیا۔ اس موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یقین دہانی کرائی کہ دونوں ممالک کے بینکاری اور مالیاتی نظام کے انضمام سے متعلق مسائل جلد حل کیے جائیں گے۔

فریقین نے دوطرفہ تجارت کو بڑھا کر دو ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق کیا، خاص طور پر ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، سرجیکل آلات، مائننگ اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

فارماسیوٹیکل سیکٹر کو مرکزی حیثیت دی گئی اور فیصلہ ہوا کہ پاکستان کی ادویات کی اُزبکستان میں منظوری کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔

اس مقصد کے لیے دونوں ممالک کے مابین ایک مشترکہ فارماسیوٹیکل کمیٹی بنانے کا فیصلہ ہوا، جس میں ڈریپ، پاکستان فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن اور اُزبک حکام شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی ریگولیٹری معاملات کو آسان بنانے اور پاکستانی ادویات کی برآمد بڑھانے میں معاون ہوگی۔

اُزبک سفیر نے کراچی اور تاشقند کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کرنے کی تجویز بھی دی، جس سے تجارت اور سیاحت میں اضافہ متوقع ہے۔

ہارون اختر نے بتایا کہ وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو اس عمل کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ملاقات میں زمینی و ریل رابطوں، خصوصاً ٹرانس افغان ریلوے منصوبے اور مائننگ سیکٹر میں مشترکہ ورکنگ گروپس کی تشکیل پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Comments

Comments are closed.