BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ٹرسٹ سیکیورٹیز کا بڑا اقدام ، حصص کی تقسیم کا فیصلہ، نئے ڈیٹا سینٹرز کی بنیاد رکھی جائے گی

بروکریج کمپنی کے اس اقدام کا مقصد سرمایہ کاروں کی شمولیت بڑھانا اور ٹیکنالوجی انفرااسٹرکچر کو مضبوط بنانا ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کی بروکریج کمپنی ٹرسٹ سیکیورٹیز اینڈ بروکریج لمیٹڈ نے ایک بڑے اسٹرکچرنگ منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت وہ اپنے شیئرز کو تقسیم کرے گی اور مکمل طور پر زیر ملکیت ذیلی کمپنی قائم کرے گی جو ڈیٹا سینٹر اور ڈیٹا ویئر ہاؤس کے کاروبار کو چلائے گی۔

کمپنی نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا کہ اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز (بی او ڈی) نے منظوری دی ہے کہ کمپنی کے شیئرز کی اصل مالیت 10 روپے سے کم کر کے 1 روپے فی شیئر کی جائے۔

مجوزہ تقسیم کے تحت ہر ایک شیئر کے بدلے شیئر ہولڈرز کو 10 شیئرز موصول ہوں گے۔نوٹس میں کہا گیا کہ ای او جی ایم (ایکسٹرا آرڈینری جنرل میٹنگ) میں منظوری کے بعد کمپنی کے موجودہ سبسکرائب شدہ اور ادا شدہ کیپیٹل، جو اس وقت 30,000,000 عام شیئرز پر مشتمل ہے اور ہر شیئر کی مالیت 10 روپے ہے اسے 300,000,000 عام شیئرز میں تقسیم کیا جائے گا، جن کی مالیت فی شیئر 1 روپے ہوگی۔

اس کے نتیجے میں کمپنی کے اہل شیئر ہولڈرز کو ہر ایک موجودہ شیئر کے بدلے 10 شیئرز موصول ہوں گے۔ مزید برآں ٹرسٹ سیکیورٹیز اپنی ٹیکنالوجی میں توسیع کے لیے ایک نئی ذیلی کمپنی قائم کرنے جا رہی ہے جو ڈیٹا انفرااسٹرکچر سروسز پر توجہ دے گی۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ نئی ذیلی کمپنی ایک مربوط ڈیٹا انفرااسٹرکچر پلیٹ فارم فراہم کرے گی، جس میں فزیکل ڈیٹا سینٹر کی سہولتیں اور جدید ڈیٹا ویئرہاؤس کی صلاحیتیں شامل ہوں گی۔

اس لسٹڈ کمپنی نے بتایا کہ ڈیٹا سینٹر کا حصہ قابل اعتماد ڈیٹا پروسیسنگ اور اسٹوریج کے لیے ضروری فزیکل ماحول فراہم کرے گا، جس میں پاور، کولنگ، ہارڈویئر اور سیکیورٹی شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ڈیٹا ویئرہاؤس سسٹمز میں خصوصی سافٹ ویئر اور ڈیٹا بیس آرکیٹیکچر شامل ہوں گے جو تجزیات، بزنس انٹیلی جنس اور رپورٹنگ سرگرمیوں کو سپورٹ کریں گے۔

یہ دونوں آپریشنز مل کر ڈیٹا اثاثوں کے اسٹوریج، مینجمنٹ اور اسٹریٹجک استعمال کے لیے جامع حل فراہم کریں گے، جس سے کمپنی کو ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی اور ڈیجیٹل صلاحیتوں میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔

ٹرسٹ سیکیورٹیز، جو 1993 میں پاکستان میں قائم ہوئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ٹریڈنگ رائٹ اینٹائٹلمینٹ سرٹیفکیٹ (ٹی آر ای سی) رکھتی ہے اور پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کی بھی ممبر ہے۔

Comments

Comments are closed.