BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

کاروباری برادری اور ٹیکس دہندگان کیلئے محکمہ کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، ریجنل ٹیکس آفس

  • تاجروں کا معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار، محکمہ انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرتا رہے گا، فاروق جمیل
شائع اپ ڈیٹ

کمشنر ان لینڈ ریونیو پشاور زون ، ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) پشاور، ڈاکٹر سید فاروق جمیل نے کہا ہے کہ کاروباری برادری اور ٹیکس دہندگان کے تمام جائز مسائل کو حل کرنے کے لیے محکمہ کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ تاجروں کا قومی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ہے اور محکمہ انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرتا رہے گا، تاہم ڈاکٹر فاروق جمیل نے واضح کیا کہ قانون کے نفاذ کے معاملے میں کسی قسم کی نرمی یا رعایت نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کاروباری برادری سے اپیل کی کہ ٹیکس قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے میں ان لینڈ ریونیو ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

کمشنر نے بتایا کہ ایک کارروائی کے دوران محکمہ کی ٹیم نے چائے کے پیکٹس کی جانچ کی اور دیکھا کہ بعض پیکٹس پر ریٹیل قیمت درج نہیں تھی جو کہ ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی ہے، نتیجتاً متعلقہ پیکٹس ضبط کرلیے گئے۔

ڈاکٹر جمیل نے وضاحت کی کہ اس کارروائی کے دوران کسی تاجر کو ہراساں نہیں کیا گیا، یہ اقدام مکمل طور پر قانونی تقاضوں کے مطابق کیا گیا۔

کچھ تاجروں کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتالوں اور احتجاج کی کالز کی رپورٹس کے جواب میں ڈاکٹر فاروق جمیل نے کہا کہ ہم سب ایک ہی مقصد کے لیے یعنی قومی مفاد اور معیشت کے استحکام کے لیے کام کر رہے ہیں، بہتر یہ ہے کہ کاروباری برادری ہم سے رجوع کرے، ہم ساتھ بیٹھیں، امور پر بات چیت کریں اور تمام مسائل کو قانون کے دائرے میں حل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کی پالیسی سہولت، شفافیت اور تعاون پر مبنی ہے اور یقین دلایا کہ ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کاروباری برادری کے تمام جائز امور کو حل کرنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.