BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

سی پی پی اے-جی نے 2026 کیلئے بجلی کی قیمتوں کے پانچ ممکنہ منظرنامے پیش کردئیے

  • یپرا 18 نومبر کو سی پی پی اے-جی کی جمع کردہ درخواست پر عوامی سماعت کرے گا
شائع اپ ڈیٹ

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (گیارنٹیڈ)( سی پی پی اے-جی ) نے سال 2026 کے لیے پاور پرچیز پرائس (پی پی پی) کی پانچ ممکنہ تجاویز تیار کی ہیں جو جنوری سے دسمبر تک لاگو ہوں گی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اعلان کیا ہے کہ وہ 18 نومبر 2025 کو سی پی پی اے-جی کی جمع کردہ درخواست پر عوامی سماعت کرے گی۔

یہ پانچوں مجوزہ منظرنامے مختلف عوامل جیسے بجلی کی طلب، ہائیڈرولوجی، ایندھن کی قیمتوں اور زرمبادلہ کی شرحوں میں ممکنہ تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حساسیت کے تجزیے کی بنیاد پر تیار کیے گئے ہیں۔ سی پی پی اے-جی کے مطابق، منظرنامہ ایک میں فی یونٹ پاور پرچیز پرائس 25.95 روپے، منظرنامہ دو میں 26.53 روپے، منظرنامہ تین میں 25.73 روپے، منظرنامہ چار میں 26.20 روپے اور منظرنامہ پانچ میں 25.69 روپے فی یونٹ تجویز کی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ سے منظور شدہ سرکاری دستاویزات کے مطابق، منظرنامہ ایک میں بجلی کی طلب میں ایک فیصد اضافہ، 280 روپے فی ڈالر کا تبادلہ نرخ اور ایندھن و پانی کی معمول کی صورتحال فرض کی گئی ہے۔ منظرنامہ دو میں انہی شرائط کے ساتھ شرح تبادلہ 300 روپے فی ڈالر رکھی گئی ہے، منظرنامہ تین میں طلب میں 2.5 فیصد اضافہ اور شرح تبادلہ 300 روپے فی ڈالر مانا گیا ہے۔ منظرنامہ چار میں ایندھن کی بلند قیمتوں کے ساتھ 330 روپے فی ڈالر کا تبادلہ نرخ شامل کیا گیا ہے، جبکہ منظرنامہ پانچ میں کم ایندھن قیمتوں کے ساتھ 300 روپے فی ڈالر کا شرح تبادلہ رکھا گیا ہے۔

تمام منظرناموں میں مشترکہ عوامل میں امریکی افراط زر 2.30 فیصد، پاکستان میں افراط زر 7.74 فیصد، کائیبور 11 فیصد، لائیبور/سوفَر 4.47 فیصد، ٹرانسمیشن چارجز 300 روپے فی کلوواٹ فی ماہ، پی ایم ایل ٹی سی چارجز 225 روپے، مارکیٹ آپریٹر فیس 9.08 روپے اور این ٹی ڈی سی کے نقصانات 2.6 فیصد شامل ہیں۔

منظرنامہ ایک کے مطابق، بجلی کی متوقع فروخت 125,822 گیگا واٹ گھنٹے ہوگی جس کی مجموعی لاگت 999,469 ملین روپے جبکہ ایندھن کی فی یونٹ لاگت 7.94 روپے بتائی گئی ہے۔ مجموعی پاور پرچیز پرائس 24.04 روپے فی یونٹ ہے، جس میں ٹرانسمیشن اور فیس شامل کرکے کل قیمت 25.95 روپے فی یونٹ بنتی ہے۔

دوسرے منظرنامے میں ایندھن کی لاگت 8.14 روپے فی یونٹ اور مجموعی قیمت 26.53 روپے فی یونٹ تک پہنچتی ہے، جبکہ منظرنامہ تین میں 25.73 روپے، منظرنامہ 4 میں 26.20 روپے اور منظرنامہ 5 میں 25.69 روپے فی یونٹ تجویز کی گئی ہے۔

سی پی پی اے-جی کے مطابق یہ تخمینے 2026 کے کیلنڈر سال کے لیے ماہانہ پاور پرچیز پرائس ریفرنسز کی تیاری میں مدد کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔ ادارے نے واضح کیا کہ یہ نتائج مفروضات پر مبنی ہیں اور مستقبل میں ایندھن کی قیمتوں، بجلی کی طلب یا زرمبادلہ کی شرحوں میں تبدیلی کی صورت میں ان میں ردوبدل ممکن ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.