BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

سی سی پی کی کریسٹ گارمنٹس ، اسٹینڈ فارم معاہدے کی منظوری ، مسابقتی خدشات مسترد

  • معاہدہ مارکیٹ میں کسی ایک کمپنی کے زیادہ طاقتور ہونے کا باعث نہیں بنے گا ، کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان
شائع اپ ڈیٹ

کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے جاری بیان میں کریسٹ گارمنٹس انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کو اسٹینڈفارم پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے حصول کی اجازت دے دی۔

بیان کے مطابق یہ سودا اندرونی کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کا حصہ ہے، کیونکہ دونوں کمپنیاں ایک ہی گروپ کے شیئر ہولڈرز کی ملکیت اور انتظام میں ہیں۔

اسٹینڈفارم پاکستان دواسازی اور غذائی سپلیمنٹس کے شعبوں میں کام کرتی ہے اور اس کی 19 مختلف طبی شعبوں میں مصنوعات موجود ہیں، جن میں جوڑوں کے درد، درد کش ادویات، وٹامنز اور منرل سپلیمنٹس، معدے کی بیماریوں، اینٹی بایوٹکس اور ذہنی امراض کی دوائیں شامل ہیں۔

دوسری جانب کریسٹ گارمنٹس بنیادی طور پر ملبوسات کی تیاری کے کاروبار سے وابستہ ہے اور اس کی دواسازی یا غذائی سپلیمنٹس کے شعبوں میں کوئی سرگرمی نہیں ہے۔

سی سی پی نے تفصیلی جانچ کے بعد قرار دیا کہ مجوزہ حصول سے مارکیٹ میں کوئی افقی ، عمودی یا مجموعی نوعیت کی ہم آہنگی پیدا نہیں ہوگی اور نہ ہی اس سے مارکیٹ میں ارتکاز بڑھے گا۔

کمیشن کے مطابق پاکستان کی دواسازی اور غذائی سپلیمنٹس کی مارکیٹ میں اب بھی متعدد فعال کمپنیاں کام کر رہی ہیں، مسابقت کی سطح معتدل ہے اور نئی کمپنیوں کے داخلے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس لیے یہ سودا نہ تو مسابقت میں کمی لائے گا اور نہ ہی کسی ایک کمپنی کو غلبہ دے گا۔

مزید کہا گیا کہ یہ لین دین دراصل گروپ کے اندرونی ڈھانچے کی تبدیلی ہے جس سے کنٹرول یا انتظام میں کوئی بنیادی فرق نہیں آئے گا۔

سی سی پی نے نشاندہی کی کہ مارکیٹ کے موجودہ حالات، مسابقتی دباؤ اور نئی کمپنیوں کے مواقع اس لین دین سے متاثر نہیں ہوں گے۔

چند روز قبل کمیشن نے نووارٹس فارما (پاکستان) لمیٹڈ کے حصول کی بھی منظوری دی تھی، جسے انٹرنیشنل انویسٹمنٹ ٹو لمیٹڈ نے خریدا۔

اس معاملے میں اگرچہ ذیابطیس، جوڑوں کے درد، مرگی اور امراض قلب جیسی چند ادویاتی اقسام میں معمولی ہم آہنگی دیکھی گئی، تاہم کمیشن کے مطابق دونوں کمپنیوں کے مشترکہ مارکیٹ شیئر اتنے بڑے نہیں تھے کہ مسابقت پر کوئی منفی اثر پڑے۔

Comments

Comments are closed.