BR100 Decreased By (-0.23%)
BR30 Decreased By (-0.01%)
KSE100 Decreased By (-0.19%)
KSE30 Decreased By (-0.24%)
BAFL 59.02 Decreased By ▼ -0.14 (-0.24%)
BIPL 27.17 Decreased By ▼ -0.09 (-0.33%)
BOP 36.46 Increased By ▲ 0.46 (1.28%)
CNERGY 11.94 Increased By ▲ 0.69 (6.13%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.12 (0.66%)
DGKC 218.03 Decreased By ▼ -2.16 (-0.98%)
FABL 100.40 Decreased By ▼ -0.15 (-0.15%)
FCCL 57.36 Increased By ▲ 0.48 (0.84%)
FFL 16.58 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
GGL 24.62 Increased By ▲ 0.72 (3.01%)
HBL 324.62 Decreased By ▼ -0.98 (-0.3%)
HUBC 225.64 Increased By ▲ 2.06 (0.92%)
HUMNL 10.79 Increased By ▲ 0.04 (0.37%)
KEL 7.32 Decreased By ▼ -0.10 (-1.35%)
LOTCHEM 27.14 Decreased By ▼ -0.06 (-0.22%)
MLCF 102.07 Decreased By ▼ -1.02 (-0.99%)
OGDC 319.19 Increased By ▲ 0.70 (0.22%)
PAEL 43.88 Decreased By ▼ -0.50 (-1.13%)
PIBTL 16.84 Decreased By ▼ -0.06 (-0.36%)
PIOC 274.84 Decreased By ▼ -1.02 (-0.37%)
PPL 221.55 Decreased By ▼ -0.93 (-0.42%)
PRL 63.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.09%)
SNGP 103.79 Decreased By ▼ -1.12 (-1.07%)
SSGC 27.28 Increased By ▲ 0.03 (0.11%)
TELE 8.62 Decreased By ▼ -0.19 (-2.16%)
TPLP 14.98 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
TRG 63.29 Increased By ▲ 0.92 (1.48%)
UNITY 11.51 Decreased By ▼ -0.39 (-3.28%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)
پاکستان

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیجیٹل والٹس رواں ماہ فعال ہو جائیں گے

  • وزیراعظم کی زیر صدارت کیش لیس معیشت سے متعلق اجلاس، ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

حکومت نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی ) کے ڈیجیٹل والٹس نومبر کے آخر تک مکمل طور پر فعال ہوجائیں گے، مستحقین کو آئندہ قسط کی ادائیگیاں والٹس کے ذریعے کی جائیں گی۔

یہ پیش رفت اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں کیش لیس معیشت سے متعلق اقدامات کے جائزہ اجلاس کے دوران سامنے آئی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، چیئرمین نادرا لیفٹینینٹ جنرل محمد منیر افسر، چیرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

پی ایم او ہاؤس کے مطابق اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ بجلی اور گیس کے بل راست کیو آر کوڈز کے ذریعے کیش لیس کیے جارہے ہیں جس سے اربوں روپے کی ادائیگیاں ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ممکن ہورہی ہیں۔

وزیراعظم کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تیار کیے جارہے ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ مکمل کیش لیس معیشت کرنے اور غیر رسمی معیشت کو ختم کرنے کے لیے دیہی علاقوں میں آگاہی بڑھائی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹل معیشت کی طرف بڑھ رہی ہے اور پاکستان کو بھی باقی دنیا کے ساتھ رفتار برقرار رکھنی ہوگی۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ حکومت کی خدمات تک رسائی کے لیے اسلام آباد میں قائم موبائل ایپلیکیشن کو راست کے ساتھ مربوط کر دیا گیا ہے اور ادائیگیاں اس کے ذریعے کی جارہی ہیں۔

اجلاس کے آگاہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں نئے کاروباری لائسنسز کے اجرا کو ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام سے جوڑا گیا ہے اور موجودہ تمام دکانوں کو راست کیو آر کوڈز کے ذریعے ادائیگیاں وصول کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

Comments

Comments are closed.