BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

فلپائن میں طوفان فنگ وونگ سے دو افراد ہلاک، 10لاکھ لوگ محفوظ مقام پر منتقل

  • شمالی شہر سانتیاگو، صوبہ ایسابیلا میں طوفان سے گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ درختوں کی شاخیں اور بجلی کے کھمبے بھی گر گئے۔
شائع اپ ڈیٹ

فلپائن کے شمالی علاقوں میں طوفان فنگ وونگ نے شدید تباہی مچائی، جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور کئی قصبے رابطے سے محروم ہو گئے۔ مقامی وقت کے مطابق، پیر کی صبح لوگ باہر نکل کر نقصان کا جائزہ لینے لگے۔

طوفان فنگ وونگ، جسے مقامی طور پر اوان کہا جاتا ہے، اتوار کی شب آورا کے شہر دینالونگن میں سپر طوفان کی شدت سے زمین پر اترا۔ اس نے لوزون کے اہم جزیرے کے کئی علاقوں میں شدید بارش، تیز ہوا اور طوفانی لہروں کے ساتھ تباہی مچائی،جس کے نتیجے میں 10لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

شمالی شہر سانتیاگو، صوبہ ایسابیلا میں طوفان سے گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ درختوں کی شاخیں اور بجلی کے کھمبے بھی گر گئے۔ مقامی رہائشی رومیو ماریانو نے بتایا کہ ہم پچھلی رات سو نہیں سکے کیونکہ دھات کی چھتوں پر ہوا کا اثر اور درختوں کی شاخیں گر رہی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم اپنے گھر کا جائزہ لینے کے لیے باہر نکلے تو نقصان واضح تھا۔

سول ڈیفنس کے دفتر کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق طوفان کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے۔ آورا کے وائس گورنر پیٹرک الیکسس انگارا نے بتایا کہ کم از کم تین قصبے لینڈ سلائیڈز اور ٹوٹے ہوئے راستوں کی وجہ سے ناقابل رسائی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان اب ساؤتھ چائنا سی کی جانب بڑھ رہا ہے اور متوقع ہے کہ شمال مشرق کی طرف، تائیوان کی جانب منتقل ہو جائے گا۔ اس نے خبردار کیا کہ ملک کے بڑے حصے میں شدید بارش اور تیز ہوائیں جاری رہیں گی، جبکہ ساحلی علاقوں میں طوفانی لہروں کا خطرہ ہے۔

سول ایوی ایشن ریگولیٹر کے مطابق اتوار سے اب تک 400 سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

یہ طوفان اس سال فلپائن پر آنے والا اکیسویں طوفان ہے اور یہ گزشتہ ہفتے آنے والے طوفان کلمیگی کے بعد آیا، جس نے ملک میں 224 افراد کی جانیں لیں اور ویتنام میں مزید پانچ افراد ہلاک ہوئے۔

Comments

Comments are closed.