BR100 Increased By (1.12%)
BR30 Increased By (1.8%)
KSE100 Increased By (0.98%)
KSE30 Increased By (1.06%)
BAFL 59.24 Increased By ▲ 0.27 (0.46%)
BIPL 27.36 Increased By ▲ 0.30 (1.11%)
BOP 36.10 Increased By ▲ 1.35 (3.88%)
CNERGY 11.33 Increased By ▲ 0.27 (2.44%)
DFML 18.11 No Change ▼ 0.00 (0%)
DGKC 220.60 Increased By ▲ 3.61 (1.66%)
FABL 100.77 Decreased By ▼ -1.57 (-1.53%)
FCCL 56.88 Increased By ▲ 0.46 (0.82%)
FFL 16.53 Increased By ▲ 0.12 (0.73%)
GGL 23.98 Increased By ▲ 0.17 (0.71%)
HBL 325.90 Increased By ▲ 3.86 (1.2%)
HUBC 223.77 Increased By ▲ 2.25 (1.02%)
HUMNL 10.78 Increased By ▲ 0.04 (0.37%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.10 (1.37%)
LOTCHEM 27.27 Increased By ▲ 0.15 (0.55%)
MLCF 103.25 Increased By ▲ 5.31 (5.42%)
OGDC 318.90 Increased By ▲ 2.60 (0.82%)
PAEL 44.58 Increased By ▲ 2.28 (5.39%)
PIBTL 16.90 Increased By ▲ 0.12 (0.72%)
PIOC 275.01 Increased By ▲ 5.63 (2.09%)
PPL 222.61 Increased By ▲ 1.92 (0.87%)
PRL 63.79 Increased By ▲ 0.14 (0.22%)
SNGP 105.11 Decreased By ▼ -1.13 (-1.06%)
SSGC 27.25 Increased By ▲ 0.17 (0.63%)
TELE 8.83 Increased By ▲ 0.10 (1.15%)
TPLP 14.93 Increased By ▲ 0.15 (1.01%)
TRG 62.29 Increased By ▲ 0.88 (1.43%)
UNITY 11.85 Increased By ▲ 0.71 (6.37%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)
مارکٹس

کمزور طلب اور وافر فراہمی، خام تیل کی قیمتیں مستحکم

  • برینٹ کروڈ فیوچرز جمعرات کی صبح 2 سینٹ یا 0.03 فیصد اضافے کے ساتھ 63.54 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہی تھیں
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں جمعرات کو ابتدائی کاروبار کے دوران تقریباً مستحکم رہیں، اگرچہ گزشتہ روز یہ دو ہفتوں کی کم ترین سطح پر بند ہوئیں۔ ماہرین کے مطابق کمزور طلب اور عالمی سطح پر تیل کی وافر فراہمی کے باعث قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔

برینٹ کروڈ فیوچرز جمعرات کی صبح 2 سینٹ یا 0.03 فیصد اضافے کے ساتھ 63.54 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہی تھیں، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے سودے بغیر کسی تبدیلی کے 59.60 ڈالر فی بیرل پر برقرار رہے۔

بینک جے پی مورگن کے مطابق رواں سال اب تک (4 نومبر تک) عالمی سطح پر تیل کی طلب میں روزانہ 8 لاکھ 50 ہزار بیرل اضافہ ہوا ہے، جو پہلے کے 9 لاکھ بیرل یومیہ اضافے کے تخمینے سے کچھ کم ہے۔ بینک نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکہ میں تیل کی کھپت اب بھی کمزور ہے، جس کی بڑی وجہ سفر میں کمی اور کنٹینر شپمنٹس میں کمی ہے۔

گزشتہ روز امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کی رپورٹ کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ امریکہ کے خام تیل کے ذخائر گزشتہ ہفتے 52 لاکھ بیرل بڑھ کر 421.2 ملین بیرل ہو گئے، جب کہ مارکیٹ میں صرف 6 لاکھ 3 ہزار بیرل اضافے کی توقع تھی۔

تحقیقی ادارے کیپیٹل اکنامکس نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ تیل کی قیمتوں پر دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے اور ان کے مطابق 2025 کے اختتام تک عالمی تیل کی اوسط قیمت 60 ڈالر فی بیرل اور 2026 کے اختتام تک 50 ڈالر فی بیرل رہنے کی توقع ہے۔

اکتوبر میں عالمی تیل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے مہینے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی بنیادی وجہ اوپیک اور اس کے اتحادی ممالک کی جانب سے پیداوار میں اضافہ اور نان اوپیک ممالک کی جانب سے مسلسل بڑھتی ہوئی فراہمی بتائی گئی ہے۔

Comments

Comments are closed.