BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے ساتھ رابطے اور دونوں ممالک کی تجارتی ٹیموں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر ٹرمپ اور ان کی تجارتی ٹیم بھارت کے ساتھ انتہائی سنجیدہ بات چیت کر رہے ہیں۔ صدر کو وزیراعظم مودی کا بہت احترام ہے اور دونوں کے درمیان اکثر گفتگو ہوتی رہتی ہے۔

گزشتہ ہفتے جنوبی کوریا کے دورے کے دوران ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ بھارت کے ساتھ ایک تجارتی معاہدے تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ ان کے اس بیان کو دونوں ملکوں کے درمیان کشیدہ تعلقات میں بہتری کی علامت سمجھا جا رہا ہے، جو حالیہ برسوں میں کئی دہائیوں کی نچلی سطح تک پہنچ گئے تھے۔

تعلقات میں بگاڑ اس وقت پیدا ہوا جب ٹرمپ انتظامیہ نے بھارتی درآمدات پر ٹیرف دوگنا کر کے 50 فیصد کر دیا۔ امریکہ نے یہ اقدام بھارت کی روسی تیل کی خریداری کے خلاف سزا کے طور پر کیا تھا۔

ادھر امریکی پابندیوں کے بعد بھارتی ریفائنریوں نے روسی تیل کی درآمدات میں واضح کمی کی ہے۔ واشنگٹن نے گزشتہ ہفتے ماسکو کی دو بڑی خام تیل برآمد کرنے والی کمپنیوں، روسنیفٹ اور لوک آئل پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا جاتا ہے تو یہ نہ صرف دونوں معیشتوں کے لیے مثبت پیشرفت ہوگی بلکہ جیوپولیٹیکل توازن میں بھی تبدیلی کا باعث بن سکتی ہے۔

Comments

Comments are closed.