BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا کہ غزہ میں امریکہ کی حمایت یافتہ جنگ بندی خطرے میں نہیں ہے، حالانکہ مقامی حکام نے اسرائیلی حملوں میں 26 افراد کے شہید ہونے کی اطلاع دی ہے۔ دریں اثنا اسرائیل اور حماس نے ایک دوسرے پر تشدد کے الزامات عائد کیے۔

اسرائیل نے منگل کو حماس پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرنے کے بعد غزہ پر فضائی حملے کیے، یہ حالیہ تشدد امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی میں ہونے والے تین ہفتے پرانے معاہدے میں تازہ ترین واقعہ ہے۔

غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ان فضائی حملوں میں کم از کم 26 افراد شہید ہوئے جس میں 5 افراد وسطی غزہ میں برج البریج پناہ گزین کیمپ میں ایک مکان پر حملے میں، چار افراد غزہ شہر کے صبرہ محلے میں ایک عمارت پر حملے میں اور پانچ افراد خان یونس میں ایک گاڑی پر حملے میں شہید ہوئے۔

صدر ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ میں سمجھتا ہوں انہوں نے (حماس نے) ایک اسرائیلی فوجی کو نشانہ بنایا، لہذا اسرائیلیوں نے جوابی حملہ کیا اور انہیں ایسا ہی کرنا چاہیے تھا۔ جب ایسا ہو، تو انہیں جوابی حملہ کرنا چاہیے۔

ٹرمپ نے زور دے کر کہا کہ جنگ بندی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا، آپ کو یہ سمجھنا ہوگا کہ حماس مشرق وسطیٰ میں امن کا ایک بہت چھوٹا حصہ ہے، انہیں مناسب رویہ اختیار کرنا ہوگا۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی بمباری بدھ کی صبح تک غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں جاری رہی۔

اسرائیلی فوج نے فوری طور پر ان حملوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، جو وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے بعد کیے گئے، جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے فوری طاقتور حملوں کا حکم دے دیا ہے۔

بیان میں حملوں کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی، تاہم ایک اسرائیلی فوجی عہدیدار نے کہا کہ حماس نے اسرائیلی کنٹرول والے علاقے میں اسرائیلی افواج پر حملہ کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ عہدیدار نے کہا کہ یہ جنگ بندی کی ایک اور کھلی خلاف ورزی ہے۔

امریکا کی حمایت یافتہ جنگ بندی کا معاہدہ 10 اکتوبر کو نافذ ہوا تھا جس کے نتیجے میں وہ جنگ رک گئی جو 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے مہلک حملوں کے بعد شروع ہوئی تھی۔ دونوں فریقین ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات لگا رہے ہیں۔

Comments

Comments are closed.