BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

جاپان کی نئی وزیراعظم سنا اے ٹاکائچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی پہلی ٹیلی فونک گفتگو میں کہا ہے کہ جاپان اور امریکہ کے اتحاد کو مزید مضبوط بنانا ان کی حکومت کی سب سے اہم ترجیح ہے۔

وزیراعظم کے دفتر کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق سنااے ٹاکائچی نے کہا کہ جاپان امریکہ کی چین اور انڈو پیسیفک خطے سے متعلق حکمتِ عملی میں ایک ناگزیر شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صدر ٹرمپ کو بتایا کہ جاپان-امریکہ اتحاد کو مضبوط بنانا میری حکومت کی خارجہ اور سلامتی پالیسی کی اولین ترجیح ہے۔ ہم نے اس اتحاد کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے اپنے مشترکہ عزم کی توثیق کی۔

یہ گفتگو ہفتہ کے روز اس وقت ہوئی جب سنااے ٹاکائچی ملائیشیا میں ایک علاقائی فورم میں شرکت کے لیے موجود تھیں، جبکہ صدر ٹرمپ نے یہ کال اپنے طیارے ایئر فورس ون سے ملائیشیا جاتے ہوئے کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کے روز جاپان کا دورہ کریں گے اور منگل کے روز وزیراعظم سنا اے ٹاکائچی سے ایک سربراہی ملاقات کریں گے۔

سنا اے ٹاکائچی کے مطابق، گفتگو کے آغاز میں صدر ٹرمپ نے انہیں گزشتہ منگل کے روز جاپان کی وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی، جبکہ دونوں رہنماؤں نے جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے جو ٹاکائچی کے سیاسی رہنما تھے کو بھی یاد کیا۔

سنااے ٹاکائچی نے مزید کہا کہ ان کی ٹرمپ سے گفتگو کا مجموعی تاثر یہ تھا کہ وہ ایک نہایت خوش مزاج اور پرجوش شخصیت کے مالک ہیں۔

Comments

Comments are closed.