BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
پاکستان

پاکستان ایک بار پھر ترقی اور استحکام کے راستے پر گامزن ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک بار پھر ترقی اور استحکام کے...
شائع October 26, 2025 اپ ڈیٹ October 26, 2025 09:29am

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک بار پھر ترقی اور استحکام کے راستے پر ڈال دیا گیا ہے، اور اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اجتماعی کاوشوں کے ذریعے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی ایک مثالی ریاست بنائیں۔

لاہور کے علاقے مصری شاہ میں اسٹیل ویئرہاؤس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ مصری شاہ لاہور کا دھڑکتا دل ہے، اور اس علاقے کی تعمیر نو اور صنعتی سرگرمیاں نہ صرف شہر بلکہ ملکی معیشت کیلئے بھی انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایک بار پھر سنبھلنے اور مضبوطی سے ابھرنے کا موقع دیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک کو ترقی، امن اور استحکام کی جانب گامزن کیا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 1998 میں جب بھارت نے پانچ ایٹمی دھماکے کیے، تو اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے عالمی دباؤ کو نظرانداز کرتے ہوئے چھ ایٹمی دھماکے کیے تاکہ قومی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ قومی مفاد اور جرات کو اپنی رہنمائی کا اصول بنایا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بہادر، پیشہ ور اور ہمیشہ مادرِ وطن کے دفاع کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی چیلنجز کے دوران، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت اور سول و عسکری اداروں کے درمیان ہم آہنگی نے ملک کے دفاع اور استحکام کو یقینی بنایا۔

احسن اقبال نے کہا کہ ملک کے تمام بڑے ترقیاتی منصوبے، بشمول بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے، دہشت گردی کے خلاف آپریشنز اور سی پیک کے آغاز، مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب 2013 میں مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئی تو ملک توانائی کے بحران، انتہاپسندی اور غربت کا شکار تھا، مگر سی پیک کے ذریعے پاکستان نے 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی۔

انہوں نے سابق حکمرانوں پر معیشت کی بدانتظامی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ پچھلی حکومت نے قومی اداروں کو کمزور کیا۔ تاہم، 2022 میں جب وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مخلوط حکومت نے اقتدار سنبھالا تو کئی بین الاقوامی تجزیہ کاروں نے پاکستان کے ڈیفالٹ کی پیش گوئی کی تھی، مگر مشکل فیصلوں کے ذریعے حکومت نے معیشت کو مستحکم کیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی 38 فیصد سے کم ہوکر 4 فیصد رہ گئی ہے، جبکہ شرحِ سود 23 فیصد سے کم ہوکر 11 فیصد ہوگئی ہے، جو بحالی اور اعتماد میں اضافے کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اب امن، سیاسی استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے تاکہ ترقی برقرار رکھی جا سکے۔

وفاقی وزیر نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جیسے فوج سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے، ویسے ہی ہر شہری کو ٹیکس چوری ختم کر کے ایمانداری سے معیشت مضبوط بنانے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت اپنے ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اور ایسے عناصر ملک دوست نہیں ہو سکتے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان نے سچائی اور بقا کی جنگ جیت لی ہے، اب اسے معیشت اور خوشحالی کی جنگ جیتنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی حرمت کے معاملے پر کسی فرد یا گروہ کی اجارہ داری نہیں، کیونکہ ناموسِ رسالت کے تحفظ سے متعلق پہلا قانون مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں قومی اسمبلی سے منظور ہوا تھا۔

انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ متحد ہوکر قائداعظم محمد علی جناح کے وژن پر عمل کرے اور پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور باوقار ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Comments

Comments are closed.