ٹرائبل ایریاز الیکٹر سٹی سپلائی کمپنی لمیٹڈ (ٹیسکو) اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے ملٹی ایئر ٹیرف (ایم وائی ٹی) میکانزم کے تحت سال 2025 سے 2029 تک کے لیے بجلی ٹیرف میں اضافے کی درخواست دے دی۔
پیسکو نے مالی سال 2025-26 کے لیے اپنا ٹیرف 41.21 روپے فی یونٹ مقرر کرنے جبکہ 2026-27 کے لیے 38 روپے فی یونٹ، 2027-28 کے لیے 38.31 روپے فی یونٹ، 2028-29 کے لیے 38.58 روپے فی یونٹ اور مالی سال 2029-30 کے لیے 38.75 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔
ڈسکوز نے نیپرا سے مالی سال 2025-26 کے لیے 384.128 ارب روپے، 2026-27 کے لیے 366.958 ارب روپے، 2027-28 کے لیے 382.364 ارب روپے، 2028-29 کے لیے 398.598 ارب روپے اور 2029-30 کے لیے 415.751 ارب روپے ریونیو ریکیوامنٹ کی منظوری طلب کی ہے۔ دوسری جانب ٹیسکو نے ملٹی ایئر ٹیرف (ایم وائی ٹی) میکانزم کے تحت 2025-26 سے 2029-30 تک آئندہ پانچ سال کے لیے اوسطاً 4.35 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 3 نومبر 2025 کو عوامی سماعت کرے گی جس میں دونوں ڈسکوز اپنے اپنے کیس پیش کریں گی۔
ٹیسکو نے حال ہی میں اپنی بجلی کی ترسیل و تقسیم کے نظام کی کارکردگی اور افادیت جانچنے کے لیے ایک تھرڈ پارٹی آزادانہ لاس اسٹڈی کرائی۔ اس اسٹڈی کے مطابق مجموعی سسٹم نقصانات 12.02 فیصد ہیں جو نیٹ ورک میں موجود تکنیکی و ساختی چیلنجز کی عکاسی کرتے ہیں۔ تاہم مجوزہ عملی بہتریوں اور سسٹم کی اصلاحات کے ذریعے ٹیسکو نے مالی سال 2024-25 کیلئے اصل نقصانات کا تخمینہ 9.6 فیصد لگایا ہے۔
کنٹرول پیریڈ (مالی سال 2025-26 سے 2029-30) کے دوران ٹیسکو نے نقصانات کی شرح 9.6 فیصد برقرار رکھنے کی پیشگوئی کی ہے۔ یہ تخمینہ کمپنی کی سرمایہ کاری کی حکمتِ عملی پر مبنی ہے جس میں نیٹ ورک توسیع، N-i کنٹیجنسی معیارات پر عملدرآمد اور پیسکو کے گرڈ سے لوڈ کو ٹیسکو کے اپنے گرڈ اسٹیشنز پر منتقل کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔ ان اقدامات سے نظام کی کارکردگی بہتر ہونے اور بڑھتی ہوئی صارفین کی طلب کے باوجود نقصانات کی سطح کو مستحکم رکھنے کی توقع ہے۔
اسی مناسبت سے کنٹرول پیریڈ کے دوران ٹیسکو نے ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن (ٹی این ڈی) نقصانات 8.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے جس میں 0.78 فیصد ٹرانسمیشن نقصانات اور 7.82 فیصد ڈسٹری بیوشن نقصانات شامل ہیں جن میں ڈسٹری بیوشن نقصانات براہِ راست ٹیسکو کے آپریشنل دائرہ کار میں آتے ہیں۔
کنٹرول پیریڈ (مالی سال 2025-26 تا 2029-30) کے دوران مجوزہ یونٹ سیلز درج ذیل ہیں: مالی سال 2025-26 میں 1,352 ملین یونٹس، 2026-27 میں 1,368 ملین یونٹس، 2027-28 میں 1,388 ملین یونٹس، 2028-29 میں 1,410 ملین یونٹس اور مالی سال 2029-30 میں 1,433 ملین یونٹس فروخت ہونے کا تخمینہ ہے۔
پورے کنٹرول پیریڈ کے لیے مشترکہ ٹی اینڈ ڈی نقصانات کو مستقل 8.6 فیصد رکھا گیا ہے۔ اس میں 0.78 فیصد ٹرانسمیشن نقصانات اور 7.82 فیصد ڈسٹری بیوشن نقصانات شامل ہیں جو اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ ٹیسکو ہدفی سرمایہ کاری، عملی بہتریوں اور ساختی اصلاحات کے ذریعے نقصانات میں کمی کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔
ٹیسکو نے مجوزہ پاور پرچیز پرائس (پی پی پی) کے لیے مالی سال 2025-26 میں 60,930 ملین روپے، 2026-27 میں 64,491 ملین روپے، 2027-28 میں 72,681 ملین روپے، 2028-29 میں 73,157 ملین روپے جبکہ 2029-30 میں 78,219 ملین روپے کا تخمینہ پیش کیا ہے۔ یہ تخمینے متوقع طلب اور سنگل بائر ماڈل کے تحت سی پی پی اے کی الاٹمنٹس کی روشنی میں کیے گئے ہیں۔
کمپنی نے اپنی سپلائی آف پاور بزنس کے ڈسٹری بیوشن مارجن کی منظوری بھی طلب کی ہے جس میں مناسب طور پر ہونے والے آپریشن اینڈ مینٹیننس اخراجات، فرسودگی (ڈیپریسی ایشن)، ریٹ بیس پر ریٹرن سمیت دیگر اجزاء شامل ہیں۔ یہ مارجن مالی سال 2025-26 کے لیے 5,045 ملین روپے، 2026-27 کے لیے 5,418 ملین روپے، 2027-28 کے لیے 5,992 ملین روپے، 2028-29 کے لیے 6,613 ملین روپے اور مالی سال 2029-30 میں بڑھ کر 7,258 ملین روپے تک ہونے کا تخمینہ ہے۔
ٹیسکو نے اپنی دیگر متوقع آمدنی کی منظوری بھی طلب کی ہے، جو مالی سال 2025-26 میں 736 ملین روپے، 2026-27 میں 782 ملین روپے، 2027-28 میں 845 ملین روپے، 2028-29 میں 911 ملین روپے اور 2029-30 تک بتدریج بڑھ کر 960 ملین روپے ہونے کا تخمینہ ہے۔
مزید برآں، کمپنی نے ویٹڈ ایوریج کاسٹ آف کیپیٹل (WACC) کی منظوری بھی مانگی ہے، جو مالی سال 2025-26 کے لیے 13.50 فیصد، 2026-27 کے لیے 17.41 فیصد، 2027-28 کے لیے 15.91 فیصد، 2028-29 کے لیے 12.91 فیصد اور 2029-30 کے لیے 11.41 فیصد تجویز کی گئی ہے۔ یہ شرح کنٹرول پیریڈ کے دوران متوقع مالی حالات اور سرمایہ جاتی ضروریات کے مطابق طے کی گئی ہیں۔
ٹیرف درخواست کے مطابق، ٹیسکو نے مالی سال 2025-26 کے لیے فی یونٹ 3.73 روپے، 2026-27 کے لیے 3.96 روپے، 2027-28 کے لیے 4.32 روپے، 2028-29 کے لیے 4.69 روپے اور 2029-30 کے لیے فی یونٹ 5.06 روپے اضافے کی درخواست کی ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025


Comments
Comments are closed.